قومی خبریں

نوئیڈا میں مچھر مارنے کی دوا کے چھڑکاؤ سے 16 خاتون ملازمین بیہوش، اسپتال میں کرنا پڑا داخل

اتوار کی شب کمپنی میں کام چل رہا تھا جب مینجمنٹ نے مچھر مارنے کی دوا کا چھڑکاؤ کروا دیا، چھڑکاؤ کافی تیز تھا جس کی وجہ سے تھوڑی دیر بعد کمپنی میں کام کر رہی خواتین کی حالت بگڑنی شروع ہو گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے تھانہ ایکوٹیک 3 کے انڈسٹریل علاقہ واقع الیکٹرانک پارٹس بنانے والی ایک کمپنی میں مچھر مارنے کی دوا کے چھڑکاؤ سے 16 خاتون ملازمین بیہوش ہو گئیں۔ سبھی خواتین کو قریب کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال سبھی خاتون ملازمین کی طبیعت ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد وہاں پہنچے خواتین کے اہل خانہ نے ہنگامہ کیا اور کمپنی مینجمنٹ پر سنگین لاپروائی کے الزامات لگائے۔ لوگوں کے ہنگامہ کے سبب کمپنی کے باہر کافی دیر تک بھیڑ بھاڑ والا ماحول بنا رہا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے موقع پر پولیس پہنچی اور شکایت ملنے پر کارروائی کی بات کہہ کر سبھی لوگوں کو گھر واپس لوٹایا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق کمپنی میں اتوار کی شب کام چل رہا تھا جب مینجمنٹ نے مچھر مارنے والی دوا کا چھڑکاؤ کروا دیا۔ دوا کا چھڑکاؤ کافی تیز سطح پر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے تھوڑی دیر بعد ہی کمپنی میں کام کر رہی خواتین کی حالت بگڑنی شروع ہو گئی۔

Published: undefined

دوا کے اثر سے کمپنی میں کام کر رہی 16 خاتون ملازمین بیہوش ہو گئیں۔ اس کے بعد کمپنی میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مینجمنٹ نے دیگر ملازمین کی مدد سے بیہوش ہوئیں خواتین کو قریب کے ہی ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی خاتون ملازمین کی طبیعت فی الحال ٹھیک ہے۔ لیکن خواتین کے گھر والوں کے ذریعہ دی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس کارروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined