قومی خبریں

مدھیہ پردیش: ’20 سال میں ٹرانسپورٹ محکمہ میں 15 ہزار کروڑ روپے کا ہوا گھوٹالہ‘، کانگریس نے عدالت جانے کا کیا فیصلہ

جیتو پٹواری نے ریاست کے ذریعہ لیے جا رہے قرض پر حکومت کو گھیرا، انھوں نے کہا کہ ریاست میں پرچی کی حکومت ہے جو بہت مہنگی پڑ رہی ہے، ہر روز کئی لاکھ روپے ہیلی کاپٹر پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر جیتو پٹواری</p></div>

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری

 

مدھیہ پردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کے پاس کروڑوں روپے کی ملکیت ملنے کے بعد کانگریس حملہ آور ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں ٹرانسپورٹ محکمہ میں 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے کی سی بی آئی یا سبکدوش جج سے جانچ کے مطالبہ کو لے کر کانگریس ہائی کورٹ جائے گی۔

Published: undefined

کانگریس دفتر میں نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے پٹواری نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کے یہاں کروڑوں روپے کی ملکیت ملی۔ پھر ایک کار میں 52 کلوگرام سونا اور 10 کروڑ روپے نقد ملے ہیں۔ لوک آیُکت اور انکم ٹیکس کی کارروائی سے 2 دن پہلے سوربھ دبئی چلا جاتا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ اسے جانچ ایجنسی سے ہی چھاپے کی خبر ملی ہوگی۔ جیتو پٹواری کا کہنا ہے کہ جب ایک کانسٹیبل کے یہاں کروڑوں کی ملکیت مل سکتی ہے تو ٹرانسپورٹ محکمہ کے چیف سکریٹری اور وزیر کے پاس کتنی ملکیت ہوگی۔ ان لوگوں نے ریاست میں بدعنوانی کی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں ریاست میں 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔

Published: undefined

جیتو پٹواری نے ایک افسر کے ذریعہ ملی جانکاری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں ہر ماہ 30 سے 35 کروڑ روپے کی مختلف ناقوں سے محکمہ ٹرانسپورٹ وصولی کرتا ہے۔ اس طرح سال میں 4 سے 5 کروڑ روپے اور 20 سال میں 15 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس پورے معاملے کی سی بی آئی یا سبکدوش جج سے جانچ کرائی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس اس معاملے کی جانچ کے لیے ہائی کورٹ جائے گی۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے ریاست کے ذریعہ لیے جا رہے قرض پر بھی حکومت کو گھیرا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں پرچی کی حکومت ہے جو بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ ہر روز کئی لاکھ روپے ہیلی کاپٹر پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت اپنی سیاسی عیاشی کے لیے قرض لے رہی ہے۔ پٹواری نے محکمہ آبی وسائل میں بھی بڑے پیمانے پر گھوٹالہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ بغیر کسی کمیشن کے ٹھیکا ہی نہیں ملتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined