قومی خبریں

مراٹھواڑہ خطےمیں کووڈ کے 1486 نئے کیسز، 64 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کووڈ کے 18600 نئے کیسز درج کیے گئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5731817 ہوگئی جبکہ مزید 402 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 94844 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 1486 نئے کیسز درج کیے گئے اور 64 افراد کی موت ہو گئی۔ طبی حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 179 نئے کیسز اور 22 افراد کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

اس کے بعد اورنگ آباد میں 229 کیسز اور 29 اموات، عثمان آباد میں 210 نئے کیسز اور 8 اموات، پربھنی میں 88 کیس اور 4 اموات، ناندیڑ میں 150 کیسز اور 3 اموات، جالنہ میں 91 کیسز اور 3 اموات، ہنگولی میں 21 کیسز اور 3 اموات اور بیڑ میں 509 کیسز اور ایک شخص کی موت درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کووڈ کے 18600 نئے کیسز درج کیے گئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5731817 ہوگئی جبکہ مزید 402 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 94844 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined