بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی نے قہر برپا کر دیا، جس میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں ان واقعات میں ایک درجن سے زیادہ افراد بُری طرح سے جھلس گئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سبھی مہلوکین کے اہل خانہ کو فوری طور پر 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی افسروں کو ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے اس سلسلے میں ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’بجلی گرنے سے 24 گھنٹے میں بکسر میں 4، مغربی چمپارن میں 3، کٹیہار میں 2، کیمور میں 1، لکھی سرائے میں 1، سیتامڑھی میں 1 شخص کی موت ہوئی جو انتہائی غمناک ہے۔ مہلوکین کے ورثا کو فوری 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس دوران نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی کہ، ’’خراب موسم میں پوری طرح سے محتاط رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محکمہ آفات انتظامیہ کے ذریعہ وقت وقت پر جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘‘
Published: undefined
بہار میں ابھی شدید گرمی کا دور جاری ہے۔ یہاں 12 سے زیادہ ضلعوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔ اب موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد لوگوں کو تھوڑی راحت تو ملی لیکن آسمانی بجلی کے بڑھتے واقعات نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
حکومت بہار نے کہا ہے کہ وہ حالات پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے اور متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد پہنچائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے موسم کے خراب ہونے پر گھروں میں رہنے اور تحفظاتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی کیونکہ مانسون کے دوران بجلی گرنے کے واقعات کافی بڑھ جاتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سال 2025 میں اپریل مہینے تک بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 90 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نالندہ میں سب سے زیادہ 23 اموات درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر کھیتوں، مویشیوں اور کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined