قومی خبریں

تمل ناڈو میں رتھ یاترا کے دوران بڑا حادثہ، کرنٹ لگنے سے 11 لوگوں کی موت

بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گاؤں والوں کے ذریعہ تشکیل ایک شیو پرارتھنا کلب نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔ حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تنجاور: تمل ناڈو میں تنجاور کے پاس ایک مندر کی رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے تین نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ کئی دیگر جھلس گئے۔ وسطی علاقے کے پولیس انسپیکٹرجنرل وی بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گاؤں والوں کے ذریعہ تشکیل ایک شیو پرارتھنا کلب نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔ حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا۔

Published: undefined

وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے تنجاور میں حادثے سے گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیتیں سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ زخمی لوگ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔‘‘ شیر اپر یا تھروناوکاراسر کی تصویر والی رتھ یاترا کو منگل کو نیم شب بڑی تعداد میں عقیدت مند کھینچ رہے تھے۔ اسی دوران قریب 12:45 بجے رتھ اوپر سے جا رہے 25 سے 30 فٹ اونچے بجلی کا سیئریل بلب ہائی وولٹیج لائن کی زد میں آگیا۔

Published: undefined

اس سے رتھ میں آگ لگ گئی اور دس لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں جھلسے 13 دیگر لوگوں کو تنجاور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں بدھ کی صبح 13 سالہ ایک نابالغ نے دم توڑ دیا۔ ایک دیگر شخص کی بھی حالت نازک ہے۔ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined