قومی خبریں

ایک سو تین سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے دی کورونا وائرس کو مات

ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مات دے دی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

بیتول: ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مات دے دی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے بیتول کے رہائشی ہیں اور آدھار کارڈ کے مطابق ان کی یوم پیدائش 2 نومبر 1917 ہے۔ پانچ اپریل کو ان کی کورونا کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی اور جمعہ کے روز ان کی رپورٹ نگیٹو پائی گئی۔

Published: undefined

گوٹھی نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے کہا، ’’کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے میرا علاج کیا۔ ساتھ ہی گھر پر کام کرنے والے لوگوں نے میرا تعاون کیا۔ میں خوش رہا اور سادہ کھانا کھایا۔ اس لئے میں کورونا کو مات دے سکا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’خدا کی مہربانی سے میں ٹھیک ہوں۔ علاج کے دوران سب کا تعاون حاصل ہوا۔ میں ذہنی طور پر ٹھیک ہوں اور خوش رہا۔ کھان پان ٹھیک رکھا اس لئے جلد صحت یاب ہو گیا۔‘‘

Published: undefined

گوٹھی نے بتایا، ’’میرا معلول بچپن سے ہی ٹھیک رہا ہے۔ صبح جلدی اٹھنا، متوازن اور سادہ کھانا، مستقل ورزش اور کتابیں پڑھنا اور خوش دلی سے اپنے کام کرتا ہوں۔ لیکن اب لوگ تبدیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آج کل کا کھان پان اور رہن سہن لوگوں کو جسمانی طور پر کمزور کر رہا ہے۔ اس لئے سبھی کو سادہ زندگی اور متوازن غذا لینے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا اپنے معمول کو بہتر کریں، جسمانی محنت کریں اور خوش رہیں، اس سے ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں۔

Published: undefined

گوٹھی نے بتایا کہ چھندواڑا کے ڈاکٹر پروین ناہر کی دیکھ بھال میں بیتول میں گھر پر ہی ان کا علاج ہوا۔ ڈاکٹر ناہر نے بتایا، ’’گوٹھی پانچ اپریل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور 23 اپریل کو ان کی رپورٹ نگیٹو آئی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined