قومی خبریں

زہریلا چارہ کھانے سے سو گائیوں کی موت، جانیں کہاں!

پولس نے بتایا کہ 98 گائیوں کی موت چارہ دینے کے چند گھنٹوں کے بعد ہو گئی اور بقیہ تین گائیں زندگی اور موت کے درمیان جد و جہد کر رہی ہیں۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

وجے واڑا: آندھرا پردیش کے وجے واڑا کے مضامات میں واقع ایک گئوشالا میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 100 گائیوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ غیر سرکاری تنظیم کوترو تدیپلی کی طرف سے چلائی جا رہی ایک گئوشالا میں گائیوں کو چارہ دینے کے بعد یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات گئے پیش آیا۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

پولس نے بتایا کہ 98 گائیوں کی موت چارہ دینے کے چند گھنٹوں کے بعد ہو گئی اور بقیہ تین گائیں زندگی اور موت کے درمیان جد و جہد کر رہی ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

گوشالا کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ گائیوں کو چارہ کھلانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ان کی حالت بگڑنے لگی۔ افسران اس موت پر چارے میں زہر ہونے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ گائیوں کی لاشوں کے ڈاکٹری معائنہ کے لئے پولس نے مویشی ڈاکٹروں کو بلایا ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

گئوشالا انتظامیہ کے درمیان اختلافات کو اس واقعہ کی وجہ مانا جا رہا ہے، کیونکہ ایک گروپ نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ چارے میں زہر تھا۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

دریں اثنا، کرشنا ضلع کے کلکٹر محمد امتیاز نے گئوشالا کا دورہ کیا۔ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں گائیوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس گئوشالا میں ایک ہزار گائیں موجود تھیں، جن میں سے زیادہ تر کو ذبح خانہ سے بچا کر لایا گیا تھا اور کچھ گائیوں کو خیرات میں دیا گیا تھا۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

پولس نے کہا کہ وہ ان ملازمین سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، جنہوں نے گائیوں کو چارہ کھلایا تھا اور اس کے ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا جا رہا ہے کہ واقعہ سے پہلے باہر کا کوئی شخص گئوشالا میں آیا تھا یا نہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

دو سال پہلے وجے واڑا کے کنک درگا مندر کے پاس واقع اس کمیٹی کی طرف سے چلائی جا رہی ایک گئوشالا میں 24 گائیوں کی موت ہو گئی تھی۔ گائیوں کو گیہوں کا باسی آٹا کھلایا گیا تھا، جس کے سبب وہ بیمار پڑ گئیں اور آخر میں ان کی موت ہو گئی۔ اس وقعہ کے بعد کمیٹی نے گئوشالا کو شہر کے باہری علاقہ میں منتقل کر دیا۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM IST