قومی خبریں

دبئی میں سڑک حادثہ: عید کی چھٹیاں منا کر لوٹ رہے 10 ہندوستانیوں سمیت 17 ہلاک

دبئی میں ایک مسافر بس کے حادثہ کا شکار ہو جانے سے 10 ہندوستانیوں سمیت کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 5 دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے، بس میں 31 مسافر سوار تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی میں ایک مسافر بس کے جمعرات کی شام حادثہ کا شکار ہو جانے سے 10 ہندوستانیوں سمیت کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے۔ دبئی پولس نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

پولس ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کے بس پر قابو کھودینے کے بعد یہاں میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 17 شہریوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ڈرائیور کے بس پر قابو کھو دینے کے بعد بس دبئی میں شیخ محمد بن زائد روڈ پر رشیدیہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی۔ پولس نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں مختلف ممالک کے 31 مسافر سوار تھے جن میں سے آدھے سے زیادہ مسافروں کا تعلق عمان سے تھا۔ ان میں سے بہت سے مسافر عید کی چھٹیاں منا کر عمان سے لوٹ رہے تھے۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

دبئی پولس کے ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد عتیق برقیباح نے بتایا کہ بس کے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ متاثرین کو باہر نکالنے کے لئے اسے کاٹنا پڑا۔ برقیباح نے نے کہا کہ یہ اس سال کا ہوا اب تک کا سب سے بڑا سڑک حادثہ ہے۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانہ کے ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے 8 ہندوستانیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا ہے، ’’ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق دبئی بس حادثہ میں 8 ہندوستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ قونصل خانہ ہلاک ہونے والے کچھ افراد کے اہل خانہ کے رابطہ میں ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔‘‘

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

ہلاک ہونے والو نام یہ ہیں: راج گوپالن، فیروز خان پٹھان، ریشما فیروز خان پٹھان، دیپک کمار، جمال الدین ارکاویٹل، کرن جونی، واسودیو، تلک رام جواہر ٹھاکر۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

قونصل خانہ نے بتایا کہ ’’ہمارے افسر راشد اسپتال، دوبئی میں تعاون کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا ہیلپ لائن 565463903-971+ پر یا ہمارے افسر سنجیو کمار موبائل نمبر 504565441-971+ پر کسی بھی سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔‘‘ قونصلر جنرل نے دیگر افسران اور حادثے سے متاثر لوگوں کے رشتہ داروں، انتظامیہ ا ور پولس افسران سے دیر تک ملاقات کی۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Jun 2019, 11:10 AM IST