ادبیات

کشمیر کے طلبا کی اردو کتابوں میں گہری دلچسپی: ڈاکٹر عقیل

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اردو کتاب میلے کی کامیابی کا سہرا مقامی لوگوں، طلباء اور کشمیر یونیورسٹی کے عملے کو جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ اہلیان کشمیر بالخصوص طلبا اردو کتابوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ دلچسپی برقرار رہی تو کشمیر مستقبل میں اردو کا مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل کشمیر یونیورسٹی میں اردو کتابوں کا ایک مستقل اسٹال قائم کرنے کی کوشش کرے گا اور وہ اس سلسلے میں یونیورسٹی ھٰذا کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد سے بات کریں گے۔

Published: undefined

ڈاکٹر عقیل احمد نے کشمیر یونیورسٹی کے وسیع و عریض کیمپس میں 15 جون کو شروع ہوکر اتوار کو اختتام پذیر ہوںے والے 23 ویں کل ہند اردو کتاب میلے کے حاشیے پر یو این آئی اردو کو بتایا، 'ہمارا یہاں اردو کتاب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ بہت صحیح ثابت ہوا۔ عوامی ردعمل انتہائی تشفی بخش رہے۔ میلے میں شرکت کرنے والے ناشرین کی جو امید تھی اس سے کہیں زیادہ کتابیں بک چکی ہیں۔ یہاں کے لوگوں بالخصوص طلباء نے اردو کتاب میلے میں کافی دلچسپی دکھائی۔ میرا ماننا ہے کہ اگر یہ دلچسپی یوں ہی برقرار رہی تو آنے والے وقت میں کشمیر اردو کا مرکز ہوگا'۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا: 'میں کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بات کروں گا۔ اگر وہ ہمیں یہاں جگہ دیتے ہیں تو ہم یہاں اپنا ایک مستقل بک اسٹال قائم کریں گے۔ ہم نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر پر اس حوالے سے تمام تکنیکی پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد ہی کوئی پیش رفت نکل کر سامنے آسکتی ہے'۔

Published: undefined

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اردو کتاب میلے کی کامیابی کا سہرا مقامی لوگوں، طلباء اور کشمیر یونیورسٹی کے عملے کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا: 'میں میلے کو کامیاب بنانے کے لئے یہاں کے لوگوں، طلباء اور کشمیر یونیورسٹی کے عہدیداروں و تدریسی و غیر تدریسی عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined