آئی پی ایل

آر سی بی کی جیت کے بعد کوہلی نے انوشکا شرما کو گلے لگایا اور خوب روئے

آر سی بی نے آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیت لی ،اس پر ویراٹ کوہلی جہاں جذباتی ہو گئے وہیں انوشکا کا چہرہ بھی خوشی پر قابو نہ رکھ سکا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر جیت کا جشن منایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی آے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی آے این ایس

 

آئی پی ایل 2025 کا فائنل کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے میں آر سی بی نے ٹرافی جیت لی۔ اس پر ویراٹ کوہلی جہاں جذباتی ہو گئے وہیں انوشکا کا چہرہ بھی خوشی پر قابو نہ رکھ سکا۔ ویراٹ کوہلی پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد خوشی سے رو پڑے۔ انہوں نے انوشکا شرما کو گلے لگایا اور بہت روئے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

انوشکا شرما نے بھی اپنے شوہر کی جیت کا جشن منایا۔ پہلے وہ تالیاں بجاتی اور پھر کرکٹر کو گلے لگا کر جیت پر مبارکباد دیتی نظر آئیں۔واضح رہے  کہ رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔ آر سی بی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار  آئی پی ایل چیمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 2025 کے فائنل میچ میں آر سی بی نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دی، آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز بنائے اور جواب میں پنجاب کنگز صرف 184 رنز بنا سکی۔

Published: undefined

جیسے ہی آر سی بی نے آئی پی ایل ٹرافی جیتی، ویراٹ کوہلی دوڑ کر انوشکا شرما کے پاس آئے۔ ایک مداح نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا- 'وہ جو بھی گزری ہے اس کا انتظار کرنا قابل قدر تھا۔' انوشکا شرما میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ٹیم کو چیئر اپ کرتی نظر آئیں۔ وہ آر سی بی کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ ایک مداح نے اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی اور انسٹاگرام پر لکھا- 'انوشکا شرما ہجوم کے ساتھ خوش ہو رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اے بی ڈی میچ کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا۔'

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined