آئی پی ایل

حیدرآباد کی آر سی بی پر یکطرفہ جیت

حیدرآباد کی جانب سے میچ کے دوسرے اوور میں مارکو یانسن نے تین شکار کرتے ہوئے آر سی بی کی اننگ کو اتناپیچھے دھکیل دیا کہ وہ کبھی واپس ہی نہ آسکی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

مارکو یانسن (25 رن پر 3وکٹ) اور ٹی نٹراجن (10 پر 3) کی خطرناک گیندبازی کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 16.1 اوور میں صرف 68 رن پرسمیٹنے کے بعد آٹھ اووروں میں ایک وکٹ پر 72 رن بناکر یکطرفہ جیت حاصل کی۔

Published: undefined

حیدرآباد کی یہ لگاتار پانچویں جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری جانب بنگلورو کو آٹھ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا درست فیصلہ کیا۔ میچ کے دوسرے اوور میں مارکو یانسن نے تین شکار کرتے ہوئے آر سی بی کی اننگ کو اتناپیچھے دھکیل دیا کہ وہ کبھی واپس ہی نہ آسکی۔ پچ میں تیز گیند بازی کے لئے مددتھی لیکن یہ کسی بھی طریقے سے 68 پرآل آوٹ ہونے والی پچ نہیں ہے۔ سن رائزرز کے تمام گیند بازوں نے عمدہ بولنگ کی اور وکٹوں کی بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھویا۔

Published: undefined

یانسن نے کپتان فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی اور انوج راوت کودوسرے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا۔ وراٹ کا کھاتہ نہیں کھلا۔ نٹراجن نے گلین میکسویل، ہرشل پٹیل اور ونیندو ہسرنگا کا شکار کیا۔ جگدیش سوچتھ نے 12 رن پردو وکٹ لئے جبکہ بھونیشور کمار اور عمران ملک کوایک ایک وکٹ ملا۔ بنگلورو کے 68 میں سویاش پربھودیسائی نے 15 اور میکسویل نے 12 رنز بنائے۔ بنگلور کی اننگ میں تیسرا سب سے زیادہ اسکور اضافی 12 رنوں کارہا۔

Published: undefined

حیدرآباد نے آٹھ اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان 72 رن بناکر 72 گیند باقی رہتے یکطرفہ جیت حاصل کی۔ یہ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کے لئے گیندوں کے معاملے میں چوتھی سب سے بڑی جیت ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم سات میں سے لگاتار پانچ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ آرسی بی کے بھی حیدرآباد کی ہی طرح 10 پوائنٹس ہیں، لیکن اس کے آٹھ میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں اوروہ اب پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

ابھیشیک شرما 28 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 47 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کین ولیمسن 16 اور راہل ترپاٹھی سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راہل ترپاٹھی نے ہرشل پٹیل پرلیگ سائیڈ میں چھکا لگا کر میچ ختم کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined