آئی پی ایل

بنگلور کی ممبئی پر 8 وکٹ سے شاندار جیت، وراٹ اور ڈوپلیس کی بہترین بلے بازی

آر سی بی نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی اور پاور پلے میں ان کے گیند بازوں نے حریف ٹیم پر غلبہ حاصل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور فاف ڈو پلیسس (73) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو ممبئی انڈینس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی۔

Published: undefined

ممبئی نے نوجوان کھلاڑی تلک ورما (84 ناٹ آؤٹ) کی جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے 171 رنز بنائے، لیکن کوہلی ڈو پلیسس کے درمیان 148 رنز کی شراکت نے آر سی بی کو 16.2 اوور میں ہی جیت دلا دی۔

Published: undefined

جب تلک بلے بازی کے لیے آئے تو ممبئی نے 20 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ انہوں نے 46 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، جبکہ ممبئی کے دیگر بلے باز 75 گیندوں پر صرف 76 رنز ہی بنا سکے۔

Published: undefined

ممبئی کے مقابلے میں آر سی بی کے بلے بازوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ چار سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ چنا سوامی اسٹیڈیم میں واپسی کرتے ہوئے، کوہلی نے 49 گیندوں پر چھ چوکے اور پانچ چھکے مار کر ناٹ آوٹ 82 رنز بنائے۔ کپتان ڈو پلیسس 43 گیندوں (پانچ چوکے، چھ چھکے) پر 73 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، لیکن کوہلی نے 17ویں اوور کی دوسری گیند پر فاتح چھکا لگا کر آر سی بی کو جیت سے ہمکنار کیا۔

Published: undefined

آر سی بی نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی اور پاور پلے میں ان کے گیند بازوں نے حریف ٹیم پر غلبہ حاصل کیا۔ محمد سراج نے ایشان کشن کو 10 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ ریس ٹوپلے نے کیمرون گرین کو صرف پانچ رنز پر پویلین بھیج دیا۔

Published: undefined

کپتان روہت شرما سخت جدوجہد کرتےنظرآئے اور آکاش دیپ کا شکار ہونے سے پہلے 10 گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔ تلک نے آکاش کی گیندپر چھکا لگا کر اننگز کی رفتار کو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن مائیکل بریسویل نے سوریہ کمار یادو (15) کو آؤٹ کرکے آر سی بی کو چوتھی کامیابی دلائی۔

Published: undefined

ممبئی کے اپر آرڈر کی ناکامی کے بعد تلک کو کچھ عرصے کے لیے نہال ودھیرا کی حمایت حاصل ہوئی۔ نہال نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کھیلتے ہوئے تلک کے ساتھ 50 رنز کی اہم شراکت داری کی، جس نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ نہال نے کرن شرما کی گیندوں پر دو چھکے لگا کر اننگز کی رفتار میں اضافہ کیا تھا کہ کرن نے انہیں اور ٹم ڈیوڈ (چار) کو آؤٹ کرکے ممبئی کو دو بڑے جھٹکے دیے۔

Published: undefined

ممبئی 16 اوورز میں صرف 111 رنز ہی بنا سکی، جس کے بعد تلک نے آر سی بی کے گیند بازوں پر اپنا دباؤ بنانا شروع کیا۔ انہوں نے 17ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اگلی 14 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ ہرشل پٹیل نے 17ویں اوور میں ریتک کی وکٹ حاصل کی لیکن ان کی جگہ بلے بازی کے لیے آئے ارشد خان نے نو گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ تلک اور ارشد نے 17 گیندوں پر 48 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ممبئی کو 171/7 کے مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

آر سی بی کے لیے سراج، ٹوپلی، آکاش، ہرشل پٹیل اور بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ کرن نے دو کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

Published: undefined

آر سی بی کی جانب سے بلے بازی کے لیے آئےکوہلی اور ڈو پلیسس نے پاور پلے کا فائدہ اٹھایا اور تیزی سے رن جوڑے۔ کوہلی نے دوسرے اوور میں ارشد خان کی گیند پر چوکا لگا کر جارحانہ آغاز کیا جبکہ ڈو پلیسس نے 'آر سی بی، آر سی بی' کے نعروں کے درمیان تیسرے اوور میں جیسن بیرنڈورف کی گیند پر چوکا اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

کوہلی کو بھی 17 رنز کے اسکور پر زندگی ملی جب جوفرا آرچر اپنی ہی گیند کو کیچ نہ کر سکے۔ اس کے بعد کوہلی نے آرچر کو ایک چھکا اور دو چوکے لگائے اور پاور پلے میں آر سی بی کو 53 تک لے گئے۔

Published: undefined

لائف لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوہلی نے 38 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل ڈو پلیسس نے بھی 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور مکمل کی تھی۔

Published: undefined

کوہلی اور ڈو پلیسس کی 89 گیندوں پر 148 رنز کی شراکت نے ممبئی کو مکمل طور پر میچ سے باہر کر دیا۔ ممبئی نے شکست کھانے سے پہلے ڈو پلیسس اور دنیش کارتک کو آؤٹ کیا لیکن گلین میکسویل نے کریز پر آتے ہی دو چھکے مار کر آر سی بی سے دباؤ ہٹا دیا۔ کوہلی نے اپنی ٹیم کو جیت دلانے کے لیے 17 اوورز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر جیت سے ہمکنار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined