آئی پی ایل

گیندبازوں نے بنگلورو کو جیت دلائی، چنئی تقریباً باہر

چنئی کو 10 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی اس کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں جبکہ آر سی بی نے تین شکست کے بعد واپسی کی ہے اور ٹاپ چار میں اپنی جگہ پھر سے بنا لی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

گیند باز ہرشل پٹیل (35 رن) مہی پال لومرور (42)، کپتان فاف ڈو پلیسس (38)، وراٹ کوہلی (30)، دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 26) اور رجت پاٹیدار (21) کی کارآمد اننگز کے بعدگیندباز ہرشل پٹیل (35 رن تین وکٹ)، گلین میکسویل (22 رن پر 2 وکٹ) اور جوش ہیزل ووڈ (19 رن پر ایک وکٹ) کی شاندار کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو آئی پی ایل کے میچ میں 13 رن سے شکست دے دی۔

Published: undefined

بنگلورو نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 173 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور چنئی کو آٹھ وکٹ پر 160 تک محدود کردیا۔ چنئی کو 10 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی اس کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ آر سی بی نے تین شکست کے بعد اس جیت سے واپسی کی ہے اور ٹاپ چار میں اپنی جگہ پھر سے بنا لی ہے۔ یہ بنگلورو کی 11 میچوں میں چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔

Published: undefined

چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہیش تھکشنا نے شاندار گیند بازی کی اور آر سی بی کے بلے بازوں کو باندھے رکھا۔ آخر کار ایک بار پھر دنیش کارتک نے دکھایا کہ وہ اب تک کے بہترین فنشرز میں سے ایک ہیں۔ ان سے پہلے مہیپال لومرور نے بھی 27 گیندوں پر 42 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

Published: undefined

ڈو پلیسس نے 22 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ نے 33 گیندوں پر 30 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کارتک نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 26 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ پاٹیدار نے 15 گیندوں پر 21 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ الیون میں واپس آنے والے آف اسپنر معین علی نے وراٹ کو بولڈ کرنے سمیت 28 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ مہیش تھکشنا نے 27 رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے پاور پلے میں اچھا اسکور بنایا لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ اوپنر ڈیون کونوے نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 37 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ معین علی نے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔ اوپنر رتوراج گائیکواڑ نے 23 گیندوں میں 28 رن بنائے۔

Published: undefined

رابن اتھپا ایک، امباتی رائیڈو 10، رویندرا جڈیجہ دو اور کپتان مہندر سنگھ دھونی دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈوین پریٹوریئس نے 13 رن بنائے۔ چنئی نے 54 رن کی ابتدائی شراکت کے بعد وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنوائیں اور دفاعی چیمپئن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined