آئی پی ایل

بیرسٹو کی شاندار بلے بازی کی بدولت پنجاب نے کولکاتا کو ہرایا

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا جس میں جونی بیئرسٹو کی سنچری اور ششانک سنگھ کی طوفانی اننگز کا ہاتھ رہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے دی ۔ سیم کرن کی ٹیم کو 262 رنز کا بڑا ہدف ملا تھا لیکن جونی بیئرسٹو کی سنچری اور ششانک سنگھ کی طوفانی اننگز کی بدولت اس نے ہدف 8 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ جونی بیرسٹو 48 گیندوں پر 108 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی ششانک سنگھ نے 28 گیندوں میں 68 رنز بنائے۔ ششانک نے اپنی اننگز میں 2 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ جونی بیرسٹو اور ششانک سنگھ کے درمیان 84 رنز کی شراکت ہوئی۔

Published: undefined

اس طرح پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 261 رنز کے جواب میں پنجاب کنگز کے اوپنرز پربھسمرن سنگھ اور جونی بیرسٹو نے پہلے 6 اوورز میں 93 رنز جوڑ کر طوفانی شروعات کی۔ تاہم اس کے بعد پربھسمرن سنگھ 20 گیندوں میں 54 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے تاہم دوسری وکٹ جونی بیرسٹو نے مضبوطی سے اپنے نام کی۔ ریلی روسو نے 16 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد جونی بیرسٹو کو ششانک سنگھ کا اچھا ساتھ ملا۔

Published: undefined

کولکتہ نائٹ رائیڈرز یعنی کے کے آر  کے لیے واحد کامیابی سنیل نارائن کو ملی۔ ساتھ ہی اس فتح کے بعد پنجاب کنگز 9 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز نویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ تاہم اس شکست کے باوجو د کے کے آر 8 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ فل سالٹ 37 گیندوں پر سب سے زیادہ 75 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ وہیں سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس بلے باز نے اپنی طوفانی اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ وینکٹیش ایر نے 23 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ جبکہ کے کے آر کے کپتان شریاس ایر نے 10 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سیم کرن، راہل چاہر اور ہرشل پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined