آئی پی ایل

ممبئی کے پاس آج گجرات سے بدلہ لینے کا موقع

جسپریت بمراہ اس سیزن میں ممبئی کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بمراہ نے 2018 سے صرف 6.96 کی اکونومی کے ساتھ گیند بازی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

2024 میں اتوار کو ممبئی انڈینس کے پاس گجرات ٹائٹنز سے گزشتہ سیزن میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کا بھرپورموقع ہوگا۔گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سیزن میں پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کو پلے آف میں شکست دے کر اس کا  چھٹیں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا تھا۔ اس جیت کے ہیرو شبمن گل تھے جو اب گجرات کے نئے کپتان ہیں جبکہ گزشتہ دو سیزن میں گجرات کی کمان کرنے والے ہاردک پانڈیا اب ممبئی کے کپتان بن گئے ہیں۔

Published: undefined

نریندر مودی اسٹیڈیم میں یہ ہائی پروفائل میچ آج شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔ ممبئی کو گجرات کو ہرانے کے لیے اس کے کپتان سے نمٹنا ہوگا۔ شبمن گل نے گزشتہ سیزن میں اکیلے 890 رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ سائی سدرشن اور ردھیمان ساہا کی بلے بازی پر بھی گجرات کی قسمت کا انحصار ہو گا جب کہ ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا جیسے بلے باز ممبئی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب آئی پی ایل کے آخری دو سیزن میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کے کافی مواقع ہوں گے جب کہ تلک ورما نے آئی پی ایل کے آخری دو سیزن میں 40 کی اوسط اور 147 کے اسٹرائک ریٹ سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جس انعام انہیں ہندوستانی ٹیم میں کگہ کے طورپر دیاگیا۔

Published: undefined

جسپریت بمراہ اس سیزن میں بھی ممبئی کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بمراہ نے 2018 سے صرف 6.96 کی اکونومی کے ساتھ گیند بازی کی ہے۔ اس مدت کے دوران کم از کم 100 اوورز کرنے والے گیند بازوں کی اکونومی کو دیکھا جائے تو بمراہ سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ، 2017 سے، بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف بمراہ کی اوسط صرف 5.6 رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined