آئی پی ایل

کولکتہ نے بنگلورو کو دی شکست، وراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ بھی کام نہ آئی

آئی پی ایل 2024 کے 10ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز کو ان کے گھر پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ایک بار پھر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ان کے ہوم گراؤنڈ یعنی چنناسوامی پر شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ آر سی بی نے آخری بار 2015 میں ہوم گراؤنڈ پر کے کے آر کے خلاف جیتا تھا۔ کے کے آر نے بنگلورو کے ہوم گراؤنڈ پر ان کے خلاف ریکارڈ کو برقرار رکھا۔ کولکتہ کی جانب سے وینکٹیش ایر نے 50 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کےکےآر نے کوہلی کی شاندار اننگز کو برباد کر دیا۔

Published: undefined

آئی پی ایل 2024 کے 10ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھہ وکٹ پر  182رنز بنائے۔ کوہلی نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگا کر ٹیم کے لیے 83* (59) کی اننگز کھیلی، لیکن وہ آر سی بی کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ آئی پی ایل 2024 کا یہ پہلا اس طرح کا میچ تھا جس میں ہوم ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ نے بنگلورو کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Published: undefined

فلپ سالٹ اور سنیل نارائن نے پہلی وکٹ کے لیے 86 رنز کی تیز شراکت داری کی اور کےکےآر کو 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اچھی شروعات اور اعتماد دلایا۔ اس کے بعد باقی کام وینکٹیش ایر اور کپتان شریاس ایر نے کیا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 75 رنز جوڑے۔

Published: undefined

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فلپ سالٹ اور سنیل نارائن کے ساتھ 86 رنز (39 گیندوں) کی شراکت کے ساتھ بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا 7ویں اوور میں نارائن کی صورت میں لگا جو 22 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ٹیم کو دوسرا جھٹکا 8ویں اوور میں فلپ سالٹ کی صورت میں لگا۔ سالٹ 20 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

دو جلدی وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ایک بار پھر آر سی بی کے ہاتھ لگ جائے گا، لیکن وینکٹیش ایئر اور کپتان شریاس ایئر نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ ان دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 75 رنز (44 گیندوں) کی شراکت داری کی اور فتح تقریباً کے کے آر کے کھاتے میں ڈال دی۔ حالانکہ یش دیال نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر وینکٹیش کو پویلین بھیج دیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ وینکٹیش نے 30 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان شریاس آئر کریز پر موجود رہے، انہوں نے 24 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39* رنز بنائے ۔ اس دوران رنکو سنگھ دوسرے سرے پر رہے اور انہوں نے 5* رنز بنائے۔

Published: undefined

آر سی بی کے گیند بازوں پر کے کے آر کے بلے بازوں نے شدید حملہ کیا۔ یش دیال، وجے کمار ویش اور میانک ڈگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وجے کمار ویش سب سے زیادہ کفایت شعار تھے۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دیے۔ وہیں میانک ڈگر نے 2.5 اوور میں 23 اور یش دیال نے 4 اوور میں 46 رنز دیے۔ الزاری جوزف سب سے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 2 اوورز میں 34 رنز دیے۔ اس کے علاوہ محمد سراج نے 3 اوورز میں 46 رنز دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined