آئی پی ایل

آئی پی ایل: لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم دباؤ میں بکھر گئی، گجرات ٹائٹنز نے 56 رن سے جیتا میچ

ساہا اور گل نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رن کی بارش کرکے لکھنؤ کو دنگ کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 12.1 اووروں میں 142 رن جوڑے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

احمد آباد: ریدھیامن ساہا (81) اور شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 94) کی نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو دو وکٹ پر 227 رن بنائے جبکہ بعد میں موہت شرما نے 29 رن پر چار وکٹوں کی مدد سے سپر جائنٹس کو سات وکٹوں پر 171 رن تک محدود کرکے نہ صرف یہ میچ 56 رن سے جیت لیا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بھی مضبوط کر لی۔ ساہا اور گل نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رن کی بارش کرکے لکھنؤ کو دنگ کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 12.1 اووروں میں 142 رن جوڑے۔ گل سنچری سے صرف سات قدم دور رہ گئے۔ دونوں کی بے مثال سنچری شراکت نے گجرات کو 227 رن کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے لکھنؤ نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے آغاز کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک (70) اور کائل میئرز (48) نے 10 رن فی اوور کا رن ریٹ برقرار رکھا اور پہلی وکٹ کے لیے 88 رن جوڑے، لیکن میئرز کرشمائی گیندباز موہت شرما کی گیند پر چکما کھا گئے اور اپنے دائیں جانب جھک کر ایک شاندار کیچ لیا۔ اس کے بعد گجرات کے گیند باز متحرک ہوگئے اور لکھنؤ کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی جو بڑے اسکور کے دباؤ میں آگئے۔ پہلے دیپک ہڈا (11) سمیع کا شکار بنے اور پھر مارکس اسٹونیس (4) شرما کا شکار بنے۔ ڈی کاک جو کہ ایک سرے سے جم کر کھیل رہے تھے، بھی ارتکاز کھو بیٹھے اور 16ویں اوور میں وہ چالاک راشد کا شکار بن گئے۔ نکولس پورن صرف تین رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آیوش بدونی (21) نے کچھ دیر تک جدوجہد کی اور دو چھکے بھی لگائے لیکن انہیں شرما نے اپنی تیسری وکٹ کے طور پر ان کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے لکھنؤ کے ڈیبیو کرنے والے کپتان کرنال پانڈیا کا نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر گجرات کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ مشکل ثابت ہوا کیونکہ گجرات کی اوپننگ جوڑی گل اور ساہا نے لکھنؤ کے گیند بازوں کو ایک آسان وکٹ پر دھماکہ خیز آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دی۔ اننگز کے 13ویں اوور میں لکھنؤ کو پہلی کامیابی ساہا کی وکٹ کی صورت میں ملی، لیکن تب تک گجرات کی رن اوسط 12 رن فی اوور کے قریب پہنچ چکی تھی۔ ساہا نے اپنی 43 گیندوں کی اننگز میں دس چوکے اور چار لمبے چھکے لگائے۔

Published: undefined

ساہا کے بعد کریز پر آنے والے کپتان ہاردک پانڈیا (25) نے رن کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی اور دو چھکے بھی مارے اور حاضرین کی تالیاں بھی لوٹیں تاہم وہ محسن خان کی گیند پر کور پر کھڑے کرنال کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں گل نے ڈیوڈ ملر (21 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ اپنی دھماکہ خیز فارم کو جاری رکھا لیکن مقررہ 20 اوور ختم ہونے پر صرف چھ رن سے اپنی سنچری دور رہ گئے۔ گل نے 96 منٹ تک کریز پر رہ کر 51 گیندیں کھیلیں۔ اس دوران انہوں نے دو چوکے اور سات چھکے لگائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined