آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: دو ٹیموں کی پلے آف امکانات کے لئے حیدر آباد پر نظر

آئی پی ایل 13 کا آخری لیگ میچ منگل کے روز ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلا جانا ہے اور یہ میچ پلے آف کی باقی دو ٹیموں کی مساوات کا فیصلہ کرے گا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL 

شارجہ: آئی پی ایل 13 کا آخری لیگ میچ منگل کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلا جانا ہے اور یہ میچ پلے آف کی باقی دو ٹیموں کی مساوات کا فیصلہ کرے گا۔ ممبئی کی ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے۔ ممبئی کی ٹیم چاہے گی کہ وہ اپنی جیت کی مہم اس میچ میں جاری رکھے اور وہ جیت کے ساتھ پہلے کوالیفائر میں کھیلے۔

Published: undefined

حیدرآباد کے لئے آر پار کی جنگ ہے اور ان کے لئے صرف اسی صورت میں پلے آف میں جانا ممکن ہوگا جب وہ جیت جاتے ہیں، لیکن آخر میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ حیدرآباد کو اس میچ میں جیت کے ساتھ ساتھ اپنے رن ریٹ پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

تین ٹیموں چنئی سپر کنگز ، کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کا سفر آئی پی ایل میں ختم ہوگیا ہے۔ پنجاب چھٹے ، چنئی ساتویں اور راجستھان آٹھویں نمبر پر ہے۔ تینوں ٹیموں نے 12–12 پوائنٹس حاصل کئے لیکن ان کی جگہیں رن ریٹ کی بنیاد پر طے کی گئیں۔

Published: undefined

پیر کو دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ میں ہارنے والی ٹیم منگل کو حیدرآباد اور ممبئی کے مابین ہونے والے میچ کے نتیجے کا انتظار کرے گی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز بھی منگل کے میچ پر نظر رکھے گی ۔

اگر منگل کو حیدرآباد کی ٹیم جیت جاتی ہے تو پھر تینوں ٹیموں کے 14–14 پوائنٹس ہوجائیں گے اور دو ٹیمیں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں پہنچ جائیں گی۔ اگر حیدرآباد کی ٹیم ہار جاتی ہے تو بنگلور۔دہلی میچ اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کی شکست خوردہ ٹیم پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پلے آف کی سنسنی لیگ میچ کے آخری دن تک برقرار رہے گی۔

Published: undefined

حیدرآباد نے اپنے آخری میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ بنگلور کو سات وکٹوں پر 120 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد حیدرآباد نے 14.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 121 رن بنا کر آسان فتح حاصل کرلی۔ اس جیت نے حیدرآباد کے حوصلے کو فروغ دیا ہے کیونکہ اس کا رن ریٹ بڑھ گیا ہے جبکہ پلے آف میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کا رن ریٹ نفی میں ہے۔

Published: undefined

حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کے خلاف اگلا میچ بھی جیت جائے گی۔ لیکن حیدرآباد کو ایسی ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کی بلے بازی اور بالنگ دونوں میں زبردست طاقت ہے۔میچ دلچسپ ہوگا اور حتمی نتیجے تک تینوں ٹیموں کی سانسیں رکی رہیں گی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined