آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دہلی کا ہدف ہر میچ سے 2 پوائنٹس حاصل کرنا... محمد کیف

دہلی کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ہر میچ سے 2 پوائنٹس لینا ہے خواہ وہ پنجاب کے خلاف ہو یا کسی اور ٹیم کے خلاف۔ ہم ٹورنامنٹ میں فاتحانہ رفتار برقرار رکھنا چاہتے ہیں جو چیلنجنگ کام ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ 13 ویں سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس وقت ہر میچ سے دو پوائنٹس اسکور کرنا ان کی ٹیم کا ہدف ہے۔ دہلی کیپٹلز 9 میچوں میں سات جیت اور دو ہار کے ساتھ آئی پی ایل 13 میں پہلے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

کیف نے کنگز الیون پنجاب کے ساتھ میچ کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس وقت خوش ہیں کیونکہ پہلے میچ میں ہم نے رنز کے ہدف کا تعاقب کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہم سنرائزرس حیدرآباد سے ہار گئے۔ ہم 160 رن کا ہدف حاصل نہیں کرسکے۔ لیکن ہم نے چنئی سپر کنگز کے خلاف اچھا مظاہرہ کیا کیونکہ اس ہدف کو حاصل کرنا مشکل تھا۔

Published: undefined

کیف نے مزید کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں ہدف تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ ہم رنز کا دفاع کرنے والی ٹیم کی طرح تھے۔ ہمارے بالرز نے اب تک عمدہ کام کیا ہے لیکن شکھر دھون نے بلے کے ساتھ جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، یہ دیکھنا اچھا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے لئے یہ سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے لیکن ٹیم کے کوچ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ابھی تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جس کی طلب بھی اس میں نظر آتی ہے۔کیف نے کہا کہ ہم ٹیموں کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ ہم صرف آنے والے میچوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہر میچ سے دو پوائنٹس لینا ہے خواہ وہ پنجاب کے خلاف ہو یا کسی اور ٹیم کے خلاف۔ ہم ٹورنامنٹ میں فاتحانہ رفتار برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک چیلنجنگ کام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined