آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: آج علی خان بن سکتے ہیں آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے امریکی کرکٹر

پاکستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے علی خان جب 18 سال کے تھے تبھی ان کے اہل خانہ اوہیو میں بس گئے۔ اسی وقت سے علی امریکہ کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

علی خان، تصویر ریڈف ڈاٹ کام
علی خان، تصویر ریڈف ڈاٹ کام 

آئی پی ایل کا خمار اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ خالی اسٹیڈیم کے ساتھ کھیلے جا رہے میچوں میں بھی ٹیمیں پورے جوش کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، اور ابھی تک کھیلے گئے سبھی چار مقابلے انتہائی دلچسپ ہوئے۔ آج پانچویں مقابلے میں ممبئی انڈینز ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے دو دو ہاتھ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ لیکن آج کے میچ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ آئی پی ایل میں پہلے امریکی کھلاڑی کی انٹری ہو سکتی ہے۔ اس کھلاڑی کا نام ہے علی خان۔

Published: undefined

دراصل 29 سالہ علی خان کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے انگلینڈ کے زخمی تیز گیندباز ہیری گرنے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کولکاتا علی کو فائنل الیون میں جگہ دے گی کیونکہ انھوں نے اپنی گیندبازی سے کئی لوگوں کو حیران کیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے علی خان جب 18 سال کے تھے تبھی ان کے اہل خانہ اوہیو میں بس گئے۔ اسی وقت سے علی امریکہ کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے سی پی ایل (کیریبین پریمیر لیگ)، پی ایس ایل، گلوبل ٹی 20 اور بی پی ایل جیسے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں منعقد ہوئے کیریبین پریمیم لیگ میں علی نے ترینباگو نائٹ رائیڈرس کی نمائندگی کی تھی اور ٹیم کو خطاب دلانے کے سفر میں اہم کردار نبھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined