آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: دہلی کے ساتھ سخت مقابلہ ہوگا... وراٹ

بنگلور کے بلے باز اس میچ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد حیدرآباد نے میچ پانچ وکٹوں سے آسانی سے جیت لیا۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی پی ایل
وراٹ کوہلی، تصویر آئی پی ایل 

شارجہ: آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں سن رائزرس حیدرآباد سے پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم اس میچ میں جیت کے لئے اتنے رنز نہیں بنا سکی اور اب اگلے میچ میں دہلی کیپٹلز کے ساتھ سخت مقابلہ کریں گے۔

Published: undefined

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اس میچ میں موسم اچانک بدل گیا جس کی توقع ان کی ٹیم کو نہیں تھی۔ بنگلور کے بلے باز اس میچ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد حیدرآباد نے میچ پانچ وکٹوں سے آسانی سے جیت لیا۔

Published: undefined

کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارا اسکور کافی نہیں تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ 140 اچھا اسکور ہوگا لیکن اچانک سے حالات بدل گئے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ موسم اچھا ہوگا اور زیادہ اوس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بلے سے ہمت نہیں دکھائی۔ ان کے بالرز نے عمدہ بولنگ کی اور پچ کا اچھی طرح استعمال کیا۔ پلے آف کے بارے میں کوہلی نے کہا کہ صورتحال بالکل واضح تھی کہ آخری میچ جیتو اور ٹاپ ٹو میں شامل ہوکر لیگ مرحلے کا اختتام کرو۔ اب معاملہ کافی دلچسپ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں 14 پوائنٹس پر ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 52 ویں میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور کی ٹیم کو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سیزن کی چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور کو اب پلے آف میں پہنچنے کے لئے اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔ کپتان وراٹ کوہلی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے بہت ناخوش نظر آئے اور انہوں نے شکست کا ذمہ دار ٹیم کے بلے بازوں کو ٹھہرایا۔

Published: undefined

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ اس میچ میں ہماری بیٹنگ بہت خراب رہی اور حیدرآباد کی ٹیم کو اس کا کریڈٹ دینا پڑے گا۔ اس نے پچ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا۔ یہ ایک مسابقتی ٹورنامنٹ ہے اور آپ یہاں کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، صورتحال ہمارے سامنے ہے، ٹاپ 2 میں رہنے کے لئے ہمیں اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔

Published: undefined

دوسری اننگز میں اوس کا ذکر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ دوسری اننگز میں حالات بالکل بدل گئے۔ کافی اوس تھی، جس کی ہم نے امید نہیں کی تھی۔ آر سی بی اپنا آخری لیگ میچ پیر کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined