آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: میچوں پر فکسنگ کا سایہ، اے ٹی ایس جانچ میں مصروف

ذرائع کے مطابق ایس او جی نے اس خدشے کے پیش نظر پکڑے گئے سٹے بازوں سے آن لائن ہو رہی سٹے بازی کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اے ٹی ایس نے ان لوگوں کے رابطے بیرونی ممالک سے ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

تصویر keralakaumudi
تصویر keralakaumudi 

سری گنگا نگر: راجستھان کے اے ٹی ایس ونگ کے ذریعہ جے پور اور ناگور میں کرکٹ سٹے بازوں کے ایک بڑے بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے میچوں پر فکسنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے آج بتایا کہ ایس او جی نے اس خدشے کے پیش نظر پکڑے گئے سٹے بازوں سے آن لائن ہو رہی سٹے بازی کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اے ٹی ایس نے ان لوگوں کے رابطے بیرونی ممالک سے ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رابطے کے ذرائع کی بنیاد پر کئی دن تک خفیہ طریقے سے جانچ کرکے گزشتہ رات اے ٹی ایس نے ایک بڑا آپریشن چلایا، جس میں کل 14 افراد گرفتار کیے گئے۔ راجستھان کے جے پور، ناگور میں گرفتاریاں کی گئیں۔ وہیں نئی دہلی اور حیدرآباد میں بھی سٹے باز پکڑے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق دیگر ریاستوں کے لوگ راجستھان آکر شناخت بدل کر سٹے بازی کر رہے تھے۔ ان کے آئی پی ایل میں سٹہ لگانے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔

Published: undefined

وہیں گجرات کے راجکوٹ تعلقہ علاقے میں کرکٹ پر سٹا کھیل رہے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ اے جی چوک کے نزدیک موبائل فون سے کرکٹ میچ پر سٹا لگا رہے دو لوگوں کو اتوار کی دیر رات گرفتار کرلیا گیا۔ وہ دہلی کیپیٹلس اور ممبئی انڈینس ٹیموں کے بیچ چل رہی آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹا لگا رہے تھے۔ ان کی شناخت شکتی سوسائٹی شیری-4 کے رہنے والے جگدیش بھائی سولنکی(34) اور چمپک نگر -4 کے رہنے والے جے راج سولنکی(32) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سے 750 روپے نقد سمیت 18000 روپے کا سامان برآمد کیا گیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined