آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: سنجے مانجریکر لیگ میچوں میں سپر اوور کرائے جانے کے خلاف

ہندستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کے لیگ میچوں میں سپر اوور کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس کا استعمال پلے آف میں کیا جانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آئی پی ایل کے تیرہویں سیزن میں اب تک 4 میچ ٹائی ہوئے جس کے بعد سپر اوور میں کھیل چلا گیا۔ دو میچ تو 18 اکتوبر (اتوار) کو ہی ٹائی ہوئے جن کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ سامنے آیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی انڈینز بمقابلہ کنگز الیون پنجاب میچ میں تو سپر اوور بھی ٹائی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دوبارہ سپر اوور کھیلا گیا جس میں پنجاب کو جیت ہاتھ لگی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک سپر اوور ٹائی رہنے کے بعد دوسرا سپر اوور کرایا گیا۔ اس درمیان ہندستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کے لیگ میچوں میں سپر اوور کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

منجریکر کا خیال ہے کہ آئی پی ایل لیگ میچوں میں سپر اوورز کی ضرورت نہیں ہے اور یہ پلے آف میچوں میں ہونا چاہئے۔ منجریکر نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ جب لیگ راؤنڈ بہت بڑا ہوتا ہے تو سپر اوور کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ میرا خیال سے ضرورت پڑنے پر سپر اوورز کو پلے آف میں رکھنا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ 18 اکتوبر کو ہی پہلے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس بمقابلہ سنرائزرس حیدرآباد میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ ہوا تھا۔ یہ میچ کولکاتا نے سپر اوور میں بہ آسانی جیت لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ