آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بلے باز بنے روہت، وراٹ سے مقابلہ شروع

روہت شرما نے 54 گیندوں پر 6 فلک بوس چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کا ان کے ساتھ مقابلہ شروع ہو گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف روہت شرما (ممبئی انڈینز کے کپتان) نے اننگز کے 14 ویں اوور میں وہ کارنامہ انجام دیا، جس نے ان کا نام اس لیگ کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج کرا دیا ہے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کی بات آتی ہے تو روہت شرما کس معیار کے بلے باز ہیں۔ روہت شرما نے 54 گیندوں پر 6 فلک بوس چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کا ان کے ساتھ مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

روہت کے ریکارڈ کی بات کریں تو انہوں نے اس کی شروعات اننگز میں کلدیپ کے پھینکے گئے 13 ویں اوور کی پہلی گیند سے کی۔ یہ ایک چھوٹی گیند تھی اور اسے پُل کر کے فضائی راستے سے چھکے کے لئے پہنچا دیا۔ روہت کے اس چھکے کے ساتھ ہی کمنٹری باکس میں بحث شروع ہو گئی اور صرف دو گیندوں کے بعد ہی روہت نے کلدیپ کے سامنے لانگ کے اوپر سے کرارا چھکے کی تاریخ رقم کر دی۔

Published: undefined

یہ ریکارڈ ہے آئی پی ایل کی تاریخ میں 200 چھکے لگانے کا۔ روہت، کرس گیل کے علاوہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ گیل نے اب تک 326 چھکے لگائے ہیں، جبکہ ایم ایس دھونی نے 212 اور اے بی ڈویلیئرز نے 214 چھکے لگائے ہیں۔ روہت شرما آئی پی ایل میں چھکوں کی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

Published: undefined

یوں تو سریش رینا نے 194 چھکے لگائے ہیں لیکن وہ اس آئی پی ایل میں روہت کو پیچھے نہیں کر پائیں گے، لیکن ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ضرور اس ریکارڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ کوہلی آئی پی ایل میں اب تک 190 چھکے لگا چکے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہاں سے وراٹ کوہلی اور روہت شرما میں مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined