آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: راجستھان اور حیدرآباد کے مابین امید برقرار رکھنے کا مقابلہ

راجستھان اور حیدرآباد ٹیموں نے اب تک اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ کیا ہے اور کچھ قریبی میچ ہارے ہیں۔ یہاں سے دونوں ٹیموں کے لئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: فیصلہ کن مرحلے پر راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد جمعرات کو آئی پی ایل کے پلے آف میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میچ میں اتریں گی۔ راجستھان 10 میچوں میں چار جیت، چھ ہار اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ حیدرآباد نو میچوں میں تین جیت اور چھ ہار سے چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ میچ خاص طور پر دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے اور فاتح ٹیم کو پلے آف توقعات برقرار رکھنے میں اہم ہے۔ ہارنے والی ٹیم کے لئے آگے کا سفر مشکل ہوجائے گا۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں نے اب تک اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ کیا ہے اور کچھ قریبی میچ ہارے ہیں۔ یہاں سے دونوں ٹیموں کے لئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں 14 پوائنٹس تک بھی پہنچ جاتی ہیں تو پھر انہیں اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی دیکھنا ہوگا۔ اگر تین ٹیمیں 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہیں تو صرف بہتر رن ریٹ کے ساتھ ٹیم پلے آف میں پہنچ سکتی ہیں۔

Published: undefined

راجستھان ٹیم کے اس میچ میں حوصلے بلند رہیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے سابقہ ​​میچ میں چنئی سپر کنگز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ راجستھان نے اپنے اسپنرز کی عمدہ اور سخت کارکردگی کے سبب چنئی کو پانچ وکٹ پر 125 کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 17.3 اوور میں تین وکٹ پر 126 رن بنائے تھے۔ جوز بٹلر نے صرف 48 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے اور ٹیم کو آسان کامیابی دلائی۔

Published: undefined

راجستھان کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس جیت کے لئے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہل تیوتیا اور شریس گوپال ٹیم کے لئے بہت اچھے رہے ہیں۔ جوس بٹلر نے مجھ سے دباؤ ہٹایا اور اسی طرح بیٹنگ کی جس طرح وہ کرتے ہیں۔ بٹلر ہمیشہ اچھے اسٹرائک ریٹ پر بلے بازی کرتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب حیدرآباد اپنا آخری میچ ابوظہبی میں ایک سپر اوور میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہار گیا تھا۔ کولکاتا کے پانچ وکٹ پر 163 رنز تھے جبکہ حیدرآباد چھ وکٹوں پر 163 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔ حیدرآباد سپر اوور میں برقرار نہ رہ سکا اور صرف دو رنز بناسکا۔ کولکاتا نے چار گیندوں پر تین رن بنا کر میچ جیت لیا۔ حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہار سے مایوس ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کا 11 اکتوبر کو دبئی میں میچ کھیلا گیا تھا جس میں راجستھان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حیدرآباد نے چار وکٹ پر 158 رن بنائے تھے جبکہ راجستھان نے 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 163 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی اور پلے آف میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے بے تاب نظر آئیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined