آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ممبئی پلے آف کے لئے اور پنجاب امید برقرار رکھنے کے لئے اترے گا

پنجاب کو گیند بازی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے پاس اس مقابلے میں جیت حاصل کرکے پچھلی شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیم جس نے لگاتار پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے، اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں آئی پی ایل کے پلے آف میں اپنی دعویداری مضبوط کرنے اترے گی جبکہ پنجاب کا ہدف اپنی امیدوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ممبئی نے پچھلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار پانچویں کامیابی اپنے نام کرلی، جبکہ پنجاب نے کرو یا مرو کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

ممبئی آٹھ میچوں میں چھ جیت اور دو شکستوں کے ساتھ12 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے، جبکہ پنجاب کی ٹیم آٹھ میچوں میں دو جیت، چھ شکست کے ساتھ چار اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ اگر ممبئی کی ٹیم پنجاب کے خلاف جیت جاتی ہے تو آخری چار میں پہنچنا تقریبا یقینی ہوجائے گا، جبکہ پنجاب کے لئے اب ایک بھی شکست اس کا پلے آف میں پہنچنے کا خواب توڑ سکتی ہے۔ پنجاب کے پاس چھ میچ باقی ہیں اور آخری چار تک پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے سبھی میچ جیتنے ہوں گے۔

Published: undefined

ممبئی نے کولکتہ کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بلے اور گیند دونوں شعبوں میں کولکتہ کو شکست دی۔ ممبئی کو پنجاب کے خلاف اپنی فارم کو برقرار رکھنا ہوگا کیونکہ پچھلے میچ میں پنجاب کے بیٹنگ آرڈر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Published: undefined

پنجاب کے سامنے کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما، سوریا کمار یادو، کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا کا چیلنج ہوگا جو شاندار فارم میں ہیں اور مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پنجاب کے گیند بازوں کو ممبئی کو روکنا ہوگا جس سے وہ بڑا اسکور نہ بنا سکیں۔ پنجاب کی طرف سے کپتان لوکیش راہل اور مینک اگروال پر ٹیم کو ایک مرتبہ پھر مضبوط شروعات دلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ ممبئی کو کرس گیل کو روکنا ہوگا جنہوں نے بنگلور کے خلاف پہلے ہی مقابلے میں 53 رن کی اننگز کھیلی تھی۔ پنجاب کو گیند بازی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے پاس اس مقابلے میں جیت حاصل کرکے پچھلی شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined