آئی پی ایل

آئی پی ایل میچ نمبر 55: بنگلور پر دہلی کی آسان فتح، دونوں ٹیموں نے پلے آف میں بنائی جگہ

بنگلور بھلے ہی دہلی سے میچ ہار گئی، لیکن اس نے اپنا رَن ریٹ خراب نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آج آئی پی ایل سیزن 13 کے 55ویں میچ میں دو پوائنٹس کی جنگ میں فتح دہلی کے ہاتھ لگی اور پوائنٹس ٹیبل میں وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئی۔ بنگلور نے دہلی کو جیت کے لیے 153 رن کا ہدف دیا تھا جسے دہلی نے 19 اوور میں حاصل کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شکست کے بعد بھی بنگلور پلے آف میں پہنچ گئی ہے کیونکہ اس کے 14 پوائنٹس ہیں اور کولکاتا سے رن ریٹ بہتر ہے۔ اب اگر کل ممبئی سے حیدر آباد جیتے گی تو وہ پلے آف میں پہنچے گی، ورنہ کولکاتا کو چوتھا مقام حاصل ہو جائے گا۔

Published: undefined

آج ٹاس دہلی کیپٹلز کے کپتان شرئیس ایر نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کے سلامی بلے باز جوش فلپی بھلے ہی محض 12 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد دیودت پڈیکل اور کپتان کوہلی نے اچھے انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا۔ کوہلی جب 24 گیندوں پر 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو اے بی ڈیویلیرس نے پڈیکل کا بہترین ساتھ دیا۔ ٹیم کا اسکور جب 112 رن تھا تو پڈیکل 50 رن (41 گیندوں پر) بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں مورس بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ پھر ڈیویلیرس اور شیوم دوبے نے تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش کی، لیکن شیوم 11 گیندوں پر 17 رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔ بیسویں اوور میں دو رن لینے کی کوشش میں ڈیویلیرس بھی 21 گیندوں پر شاندار 35 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اڈانا بھی 2 گیندوں پر 4 رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شہباز احمد 1 رن اور واشنگٹن سندر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ لوٹے۔ 20 اوور میں بنگلور نے 7 وکٹ کے نقصان پر 152 رن بنائے۔

Published: undefined

گیندبازی میں سب سے کامیاب نارخیا رہے جنھوں نے 4 اوور میں 33 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ کگیسو رباڈا کو ملا جنھوں نے 4 اوور میں 30 رن دیے۔ سب سے کفایتی گیندباز روی چندرن اشون رہے جنھوں نے 4 اوور میں محض 18 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ ڈینیل سیمس کافی مہنگے رہے جنھوں نے 4 اوور میں 40 رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا۔ اکشر پٹیل کو بھی کوئی وکٹ نہیں ملا جنھوں نے 4 اوور میں 30 رن خرچ کیے۔

Published: undefined

دہلی کی بھی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ پرتھوی شائ محمد سراج کی ایک بہترین گیند پر محض 9 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد شکھر دھون اور اجنکیا رہانے نے بہترین شراکت داری کی اور بنگلور کو جیت سے دور کر دیا۔ شکھر دھون جب 41 گیندوں پر 54 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا اسکور 12.4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 107 رن تھا۔ جیت بہت آسان نظر آ رہی تھی، لیکن کچھ وکٹ جلدی جلدی گرنے سے بنگلور میں خوشی کا ماحول پھیل گیا۔

Published: undefined

پہلے کپتان شریئس ایر 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر بہترین بلے بازی کر رہے اجنکیا رہانے 46 گیندوں پر 60 رن بنا کر پویلین لوٹنے کو مجبور ہوئے۔ شہباز احمد کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے پہلے تو دھون کو آؤٹ کیا اور پھر اجنکیا رہانے کو بھی کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد رشبھ پنت اور مرکس اسٹوئنس نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا اور 19 اوور میں ہی 4 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنا لیے۔

Published: undefined

بنگلور کی طرف سے اسپن گیندبازوں نے کفایتی گیندبازی کی، لیکن تیز گیندبازوں نے کچھ زیادہ رن خرچ کر دیے جس کی وجہ سے 152 رن کا دفاع نہیں کر سکے۔ شہباز احمد نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 2 وکٹ اور واشنگٹن سندر نے 4 اوور میں 24 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ یجویندر چہل نے 4 اوور میں 29 رن دیے لیکن انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ تیز گیندبازوں میں 1 کامیابی محمد سراج کو حاصل ہوئی جنھوں نے 3 اوور میں 29 رن دیے۔ کرس مورس نے 2 اوور میں 19 رن اور اسورو اڈانا نے 2 اوور میں 24 رن دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined