آئی پی ایل

آئی پی ایل میچ نمبر 33: ناممکن کو ایک بار پھر ڈیویلیرس نے بنایا ممکن، بنگلور 7 وکٹ سے فتحیاب

راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرس بنگلور کے سامنے جیت کے لیے 178 رنوں کا ہدف رکھا تھا اور ایک وقت تھا جب بنگلور کے لیے جیت مشکل نظر آ رہی تھی، لیکن ڈیویلیرس کی طوفانی بلے بازی نے سب کچھ بدل دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلئرس کی جارحانہ 55 رن کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلز کو آج 7 وکٹ سے شکست دے کر 9 میچوں میں چھٹی جیت حاصل کرلی۔ راجستھان نے کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری کی عمدہ اننگز کے دوران 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن آخر کے اووروں میں ڈیویلیرس کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت یہ اسکور چھوٹا ثابت ہو گیا۔ بنگلورو نے 19.4 میں تین وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ مین آف دی میچ ڈیویلیرس نے صرف 22 گیندوں پر ایک چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈی ویلیرس نے چھکا لگا کر ہی میچ کو اپنی ٹیم کے نام کیا۔

Published: undefined

بنگلور کو آخری دو اوور میں جیت کے لئے 35 رن کی ضرورت تھی اور ڈی ویلیرس کے میدان پر رہتے ٹیم کی امیدیں برقرار تھیں۔ ڈی ویلیرس نے 19 ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز جے دیو انادکٹ کی پہلی تین گیندوں پر چھکے لگائے۔ گرکیرت سنگھ نے پانچویں گیند پر ایک چوکا لگایا۔اس اوور میں 25 رنز گئے اور بنگلور کے لئے ہدف آسان ہوگیا۔

Published: undefined

ڈی ویلیرس نے آخری اوور میں جوفرا آرچر کی چوتھی بال پر لمبا چھکا لگا کر میچ نمٹا دیا ۔ اس سے قبل ڈی ویلیرس نے اپنی نصف سنچری ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ ڈی ویلیرس نے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 12 نصف سنچری بنانے کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔ ڈی ویلیرس کے ساتھ گرکیرت 17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 77 رنز کی میچ جیتنے والی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔

Published: undefined

بنگلورو کی جانب سے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل نے 37 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز ، آرون فنچ نے 11 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور کپتان وراٹ کوہلی نے 32 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ وراٹ کا وکٹ 14 ویں اوور میں 102 کے اسکور پر گرا لیکن اس کے بعد ڈیویلیرس نے اپنے دم پر ٹیم کو جیت دلائی۔

Published: undefined

اس سے قبل راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسمتھ کی 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنی 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلور کو چیلنجنگ ہدف دیا تھا۔ راجستھان کو اچھی شروعات بین اسٹوکس اور رابن اتھپا نے دلائی اور دونوں بلے بازوں کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسٹوکس کرس ڈی مورس کی گیند پر اے بی ڈیویلیرس کو کیچ دے بیٹھے اور 19 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے انہوں نے صرف 15 رنز بنا ئے۔

Published: undefined

اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اتھپا زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور لیگ اسپنر یجویندر چہل نے آرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اتھپا نے 22 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔سنجو سیمسن چھ گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چھکالگاکر صرف نو رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

شہباز احمد نے باونڈری پر اسمتھ کا بہترین کیچ پکڑ ان کا شاندار وکٹ لیا۔ راجستھان کی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 ، راہل تیوتیا نے 11 گیندوں میں ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے ، جبکہ جوفرا آرچر 2 رنز بناکر راجستھان کی اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کے لئے کرس مورس سب سے کامیاب گیندبازرہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 26 رن دے کر چار وکٹ چہل نے 34 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined