آئی پی ایل

IPL: کولکاتا نے 37 رن سے جیتا میچ، راجستھان کے بلے بازوں نے کیا مایوس

آئی پی ایل 2020 کے 12ویں مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کی ٹیم آمنے سامنے ہے۔ راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر کارتک بریگیڈ کو پہلے بلے بازی کے لیے کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان رائلز پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی 37 رنوں سے فتح

آئی پی ایل سیزن 13 کے بارہویں مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلز کو بہ آسانی 37 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ راجستھان نے کولکاتا کے ذریعہ جیت کے لیے دیے گئے 175 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 20 اوور میں محض 137 رن بنائے اور اس کے 9 وکٹ آؤٹ ہو گئے۔ راجستھان کی طرف سے صرف ٹام کرن نے اپنی بلے بازوں سے لوگوں کو متاثر کیا جنھوں نے 36 گیندوں پر بغیر آؤٹ ہوئے 54 رنوں کی شاندار پاری کھیلی۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا جیت سے محض ایک وکٹ دور، 18 اوور میں راجستھان کا اسکور 106/9

جے دیو انادکٹ (9 رن) کی شکل میں راجستھان کو نواں جھٹکا لگ گیا ہے۔ اب میچ پوری طرح سے کولکاتا کی گرفت میں نظر آ رہی ہے۔ 18 اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 106/9 ہے۔ یعنی 2 اوور میں اسے جیت کے لیے 69 رن درکار ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

وکٹ کی لگ گئی جھڑی، جوفرا آرچر محض 6 رن بنا کر آؤٹ

جوفرا آرچر کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی راجستھان کی امیدیں ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ 15 اوور کے بعد راجستھان نے محض 90 رن بنائے ہیں اور اس کے آٹھ وکٹ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ جوفرا 4 گیندوں پر محض 6 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انھیں چکرورتی نے ناگرکوٹی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کے سات وکٹ آؤٹ، جوفرا آرچر آئے بلے بازی کرنے

سنیل نرائن نے راجستھان کو مزید ایک جھٹکا دیتے ہوئے میچ پر کولکاتا کی گرفت مضبوط کر دی ہے۔ نرائن نے گوپال کو 5 رنوں پر پویلین بھیجا۔ اب بلے بازی کرنے جوفرا آرچر اترے ہیں جو کہ تیز بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 14 اوور کے بعد 81 رن پر 7 وکٹ ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا نے راجستھان کو دیا چھٹا جھٹکا، 11 اوور میں اسکور 67/6

پچھلے میچ میں راجستھان کی جیت کے ہیرو رہے راہل تیوتیا بھی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ ورون چکرورتی نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انھیں کلین بولڈ کر دیا۔ تیوتیا نے محض 14 رن کا تعاون اپنی ٹیم کو دیا۔ اس وکٹ کے ساتھ کولکاتا نے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

دس اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 61/5، کولکاتا کی پوزیشن مضبوط

راجستھان کی اننگ کا آخری سفر مکمل ہو چکا ہے۔ دس اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہے۔ گویا کہ اگلے دس اوور میں جیت کے لیے انھیں 114 رن بنانے ہیں۔ دوسری طرف کولکاتا کو جیت کے لیے 5 وکٹ کی ضرورت ہے اور اس کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔ راجستھان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے میچ کے ہیرو راہل تیوتیا کریز پر جمے ہوئے ہیں اور انھوں نے ایک شاندار چھکّا بھی لگا دیا ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کی نصف ٹیم پویلین واپس، 8 اوور میں اسکور 43/5

راجستھان کی ٹیم اب پوری طرح سے مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ رابن اتھپا کے بعد اسی اوور میں ریان پراگ بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں وکٹ ناگرکوٹی نے اپنے پہلے ہی اوور میں لے لیے ہیں۔ اس طرح سے کولکاتا کے 5 وکٹ گر گئے ہیں اور 8 اوور کے بعد اسکور 43 رن ہے۔ میچ کولکاتا کی گرفت میں جاتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کا چوتھا وکٹ بھی آؤٹ، رابن اتھپا 2 رن بنا کر پویلین لوٹے

آئی پی ایل سیزن 13 میں اب تک خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رابن اتھپا ایک بار پھر جلدی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے محض 2 رن بنائے اور کملیش ناگرکوٹی کی پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح سے راجستھان کی ٹیم کو چوتھا جھٹکا لگ گیا ہے اور کولکاتا کی ٹیم میں خوشی کی لہر ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا نے راجستھان کو دیا تیسرا جھٹکا، بٹلر 21 رن بنا کر آؤٹ

کولکاتا کے گیندباز بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور شروع کے تین بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ تیسرا جھٹکا شیوم ماوی نے جوس بٹلر کی شکل میں دیا ہے جو خطرناک نظر آ رہے تھے اور 16 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ اس وقت میدان میں اتھپا اور ریان موجود ہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کے خطرناک بلے باز سنجو سیمسن سستے میں آؤٹ

آئی پی ایل سیزن 13 میں اب تک خطرناک بلے بازی کرتے ہوئے نظر آئے راجستھان کے بلے باز سنجو سیمسن سستے میں آؤٹ ہو گئے ہیں۔ کولکاتا کے گیندباز شیوم ماوی نے انھیں محض 8 رنوں کے انفرادی اسکور پر سنیل نرائن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ابھی پانچواں اوور چل رہا ہے اور راجستھان کے دو وکٹ آؤٹ ہو گئے ہیں اور رن 31 بنے ہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کو لگا پہلا جھٹکا، کولکاتا کے خیمہ میں خوشی کی لہر

کولکاتا کو دوسرے ہی اوور میں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ محض 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ کولکاتا کا خیمہ اس وکٹ کو حاصل کر بہت خوش ہے اور پیٹ کمنس کو یہ وکٹ ہاتھ لگی ہے۔ دو اوور کے بعد راجستھان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رن ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ پہلے ہی اوور میں 12 رن بن گئے تھے، یعنی دوسرے اوور میں محض 3 رن بنے اور ایک وکٹ بھی آؤٹ ہوا۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا نے راجستھان کے سامنے جیت کے لیے رکھا 175 رنوں کا ہدف

آخر کے اووروں میں ایان مورگن کی بہترین بلے بازی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلز کے سامنے جیت کے لیے 175 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ایان مورگن نے 23 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکا کی مدد سے ناٹ آؤٹ 34 رن بنائے۔ دوسری طرف ناگرکوٹی 5 گیندوں پر 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا کو لگا چھٹا جھٹکا، پیٹ کمنس 12 رن بنا کر آؤٹ

کولکاتا کو پیٹ کمنس کی شکل میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تام کرن نے انھیں 12 رن کے انفرادی اسکور پر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت کولکاتا نے 19 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنائے ہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

آندرے رسل 24 رن بنا کر آؤٹ، 15 اوور میں اسکور 120/5

راجستھان کے خلاف کولکاتا بڑا اسکور کھڑا کرنا چاہتا ہے لیکن لگاتار وکٹ گرنے کی وجہ سے اس کی رفتار کچھ دھیمی ہو گئی ہے۔ اس وقت کولکاتا کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے اور آندرے رسل بھی 24 رن بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ 15 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 120 رن پر 5 وکٹ ہے۔ باقی کے 5 اوور میں اسے تیزی سے رن بنانے ہوں گے تاکہ راجستھان کو بڑا ہدف دے سکے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا کے 4 وکٹ آؤٹ، 14 اوور بعد اسکور 108 رن

کولکاتا اس وقت کچھ مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف تو 47 رن بنا کر اچھی بلے بازی کر رہے شبمن گل جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، اور پھر اس کے بعد کپتان دنیش کارتک بھی محض ایک رن بنا کر جوفرا کا شکار بن گئے۔ 14 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 108 رن پر 4 وکٹ ہو گئے ہیں۔ کولکاتا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ آندرے رسل میدان پر موجود ہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا کا دوسرا وکٹ آؤٹ، 10 اوور کے بعد اسکور 82/2

راجستھان نے کولکاتا کو نتیش رانا کی شکل میں دوسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ تیوتیا نے رانا کو 22 رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ 10 اور کے بعد کولکاتا کا اسکور 82 رن ہو چکا ہے اور اس کے دو وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ شبمن گل بہترین بلے بازی کر رہے ہیں اور نصف سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ میدان پر نئے بلے باز آندرے رسل آئے ہیں جو رنوں کی رفتار تیز کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

کولکاتا کے بلے بازوں نے بڑھائی رنوں کی رفتار، 7 اوور میں اسکور 52/1

کولکاتا کے بلے بازوں نے رنوں کی رفتار تیز کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شبمن گل اور نتیش رانا بہت اچھی بلے بازی کر رہے ہیں 3 اوور میں جو اسکور 14 رن تھا اب 7 اوور کے بعد 52 رن تک پہنچ گیا ہے۔ گویا کہ آخری 4 اوور میں 38 رن بنے ہیں اور سنیل نرائن کی شکل میں ایک وکٹ کا نقصان ہوا ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

سنیل نرائن محض 15 رن بنا کر آؤٹ، 5 اوور میں کولکاتا کا اسکور36/1

کچھ اچھے شاٹ لگانے کے بعد کولکاتا کے سلامی بلے باز سنیل نرائن پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھوں نے 14 گیندوں میں ایک چھکّا اور دو چوکے کے ساتھ 15 رن بنائے۔ دوسری طرف شبمن گل 16 گیندوں میں 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے نتیش رانا میدان میں آئے ہیں۔ سنیل نرائن کو جے دیو انادکٹ نے بولڈ آؤٹ کیا۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کے خلاف کولکاتا کی دھیمی شروعات، 3 اوور میں بنے 14 رن

کولکاتا کے سلامی بلے باز شبمن گل اور سنیل نرائن راجستھان کے خلاف سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ 3 اوور میں انھوں نے محض 14 رن بنائے ہیں، لیکن چوتھے اوور میں دو چوکا لگنے سے رنوں کی رفتار کچھ تیز ہوئی ہے۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

دونوں ٹیموں نے اپنی ٹیم میں نہیں کی کوئی تبدیلی

کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے پچھلے میچ کے گیارہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا آج ایک بار پھر پچھلے میچ میں راجستھان کی جیت کے ہیرو رہے راہل تیوتیا کی طوفانی بلے بازی کا نظارہ ہوگا۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

راجستھان کے کپتان اسمتھ نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو دی بلے بازی کی دعوت

آئی پی ایل 2020 کے 12ویں مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کی ٹیم آمنے سامنے ہے۔ راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر کارتک بریگیڈ کو پہلے بلے بازی کے لیے کہا ہے۔ اس میچ میں راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے ارادے سے اتریں گے جب کہ کولکاتا مزید 2 پوائنٹ حاصل کر ٹیبل میں اپنی پوزیشن اوپر کرنے کی کوشش کرے گی۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Sep 2020, 7:11 PM IST