آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: فکسنگ کا بحران، بی سی سی آئی نے کی تصدیق

اے سی یو کے سربراہ ارجیت سنگھ نے کہا کہ آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی سے کسی نامعلوم شخص نے فکسنگ کے سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس ایجنٹ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل 

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے بایوسیکیور ماحول میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں فکسنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جس کی تصدیق بی سی سی آئی نے بھی کی ہے۔ ایک باہری ایجنٹ نے آئی پی ایل میں کھیل رہے کھلاڑی سے فکسنگ کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔ اس معاملے کی تصدیق بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے کی ہے۔ اے سی یو کے سربراہ ارجیت سنگھ نے کہا کہ آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی سے کسی نامعلوم شخص نے فکسنگ کے سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس ایجنٹ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

آئی پی ایل حالانکہ بایو سیکیور ماحول میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئی بھی کھلاڑی سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا ہے لیکن آن لائن پلیٹ فارم کے سبب کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں فکسنگ اور سٹے بازی پر لگام لگانے کے لئے برطانیہ کی کمپنی ’اسپورٹ رڈار‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو جانچ کے عمل کے ذریعہ بدعنوانی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined