آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کے کے آر کا تاریخ رقم کرنے والا تیز گیندباز علی خان ٹورنامنٹ سے باہر

سی ایس کے کے خلاف میچ سے قبل کے کے آر کو جھٹکا لگا ہے، آئی پی ایل کے میچ میں اتر کر تاریخ رقم کرنے والا امریکہ سے تعلق رکھنے والا تیز گیندباز علی خان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں اب تک 20 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور جوں جوں ٹورنامنٹ پیش قدمی کر رہا ہے کھلاڑیوں کی انجری کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ بھونیشور کمار اور امت مشرا کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے فاسٹ بولر علی خان بھی آئی پی ایل 13 سے باہر ہو گئے ہیں۔ علی خان پہلے امریکی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں، حالانکہ انھیں ابھی تک ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ علی خان کو بطور متبادل آئی پی ایل میں تاریخ رقم کرنے کا موقع ملا۔ علی خان کو کے کے آر کے کھلاڑی ہیری کی انجری کے سبب ٹورنامنٹ میں شامل کیا تھا۔ لیکن علی خان اپنے ڈیبیو کرنے سے پہلے زخمی ہو جانے کی وجہ سے آئی پی ایل 13 سے باہر ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "علی خان آئی پی ایل میں منتخب ہونے والے پہلے امریکی کھلاڑی بنے تھے لیکن انجری کی وجہ سے وہ اس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل پائیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ علی خان کو پریکٹس کے دوران چوٹ لگ گئی ہے۔

Published: undefined

علی خان نے کیریبین پریمیر لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی۔ علی اس سال ٹریگوگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ تھے، جس نے سی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ علی خان نے 8 میچوں میں 7.43 کے عمدہ اکنامی ریٹ کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Published: undefined

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل 13 میں ابھی تک کی کارکردگی مل جلی رہی ہے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دو جیت اور دو شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور بدھ کے روز اس کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہونے جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined