آئی پی ایل

چنئی سپر کنگز کا سیم کیرن کے متبادل کے طور پر ڈومینک ڈریکس سے معاہدہ

سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر واسبرٹ کے بیٹے ڈریکس سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ٹیم کے اسٹار گیند بازوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے حال ہی میں کیریبیائی پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2021 کا خطاب جیتا تھا۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: تین بار آئی پی ایل جیتنے والی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے بدھ کے روز باقی آئی پی ایل 2021 سیزن کے لئے چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے سیم کیرن کے متبادل کے طور پر بارباڈین تیز گیند باز ڈومینک ڈریکس کو سائن کیا ہے۔

Published: undefined

سمجھا جاتا ہے کہ ڈریک پہلے ہی آئی پی ایل کے بائیو ببل میں ہے۔ انہیں ممبئی انڈینز نے بطور نیٹ بولر منتخب کیا۔ سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر واسبرٹ کے بیٹے ڈریکس سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ٹیم کے اسٹار گیند بازوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے حال ہی میں کیریبیائی پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2021 کا خطاب جیتا تھا۔ انہوں نے اپنی سی پی ایل 2021 مہم 16 وکٹوں کے ساتھ مکمل کی۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے گیند باز رہے۔ 23 سالہ گیند باز کا سی پی ایل 2021 میں سب سے اہم تعاون بلے سے آیا تھا، جب انہوں نے فائنل میں 24 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کی سہ پہر سی ایس کے کی جانب سے بقیہ میچوں کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ کئے جانے کی خبریں آئی تھیں اور بی سی سی آئی کی جانب سے فرنچائز اپنے آخری میچ سے قبل ایک متبادل کھلاڑی کو منتخب کرنے کی مانگ کرسکتی ہے اور چنئی کا آخری میچ آج دوپہر پنجاب کنگز کے خلاف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined