آئی پی ایل

بٹلر کی شاندار سنچری، راجستھان نے حیدرآباد کو دی شکست

راجستھان نے 20 اوور میں تین وکٹ پر 220 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ نئے کپتان کین ولیمسن کی کپتانی میں اتری حیدرآباد کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 165 رن ہی بنا سکی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: سلامی بلے باز جوس بٹلر (124) کی شاندار اور جارحانہ سنچری سے راجستھان رائلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کے روز یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 55 رن سے شکست دے دی، راجستھان نے 20 اوور میں تین وکٹ پر 220 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ نئے کپتان کین ولیمسن کی کپتانی میں اتری حیدرآباد کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 165 رن ہی بنا سکی۔ راجستھان کی سات میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور ٹیبل میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری طرف حیدرآباد کو سات میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری نمبر پر ہے۔

Published: undefined

پلیئر آف دی میچ بٹلر نے 64 گیندوں پر 11 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 124 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (12) کی وکٹ صرف 17 رنز پر گرنے کے بعد بٹلر نے کپتان سنجو سیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 150 رنز کی بڑی شراکت قائم کی۔ سیمسن نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور 17 ویں اوور میں ٹیم کے اسکور 167 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بٹلر نے ریان پراگ (ناٹ آؤٹ 15) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 42 رنز کا اضافہ کرکے راجستھان کو 209 رنز تک پہنچا دیا۔ پراگ نے آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 15 رنز اور ڈیوڈ ملر نے تین گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے سات رنز بنا کر راجستھان کو 220 رنز تک پہنچایا۔ راجستھان کے اسکور میں 14 اضافی رنز کا ابھی اہم تعاون رہا۔

Published: undefined

حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے چار اوور میں 50 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، وجے شنکر نے تین اوورز میں 42 رن پر ایک وکٹ جبکہ خلیل احمد کوچار اوورز میں 41 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔ لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوورز میں 24 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 31 رن بنائے جبکہ جانی بیرسٹو نے 21 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔ کپتان کین ولیمسن نے 21 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 20 رن بنائے۔

Published: undefined

وجے شنکر نے آٹھ، کیدار جادھو نے 19، محمد نبی نے 17 اور عبدالصمد نے 10 رن بنائے۔ حیدرآباد کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں رہا۔ نچلی صف میں بھونیشور کمار نے ناٹ آوٹ 14 رن بنائے، جبکہ سندیپ شرما نے ناٹ آوٹ 8 رن بنائے۔ حیدرآباد نے 57 رن کی اچھی شروعات کے بعد لگاتار اپنے وکٹ گنوائے۔ کپتان ولیمسن ٹیم کے 105 کے اسکور پر آوٹ ہوئے اور ان کے آوٹ ہونے کے ساتھ ہی حیدرآباد کی جدوجہد بھی ختم ہوگئی۔ راجستھان کی طرف سے مستفیض الرحمان نے چار اوور میں 20 رن پر تین وکٹ اور کرس مورس نے چار اوور میں 29 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور جیت راجستھان کی جھولی میں ڈال دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined