آئی پی ایل

بنگلور نے حیدرآباد کو ہرا کر پلے آف میں جگہ بنالی

حیدرآباد کو پلے آف میں پہنچنے کے اپنے امکانات کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور نے اتوار کی سہ پہر آئی پی ایل کے ایک میچ میں وینندو ہسرنگا کی پانچ وکٹوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد کو 67 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور کے 12 میچوں میں 14 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم نے پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔ یہ حیدرآباد کی 11 میچوں میں چھٹی اور لگاتار چوتھی شکست ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل پر ایک مقام گر کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کی اننگز 125 پر سمٹ گئی۔ حیدرآباد کے لیے راہول ترپاٹھی نے 37 گیندوں میں 58 رنز بنائے، جب کہ ہسرنگا نے بنگلور کے لیے چار اوور میں صرف 18 رن دے کر پانچ وکٹ لیے۔ حیدرآباد کو پلے آف میں پہنچنے کے اپنے امکانات کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع