عالمی خبریں

سعودی عرب میں محمد بن سلمان سے زیلنسکی کی ملاقات، امن معاہدے کو لے کر ہونے والی میٹنگ پر سبھی کی نظریں

زیلنسکی نے عالمی معاملوں اور یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے سعودی عرب کے سنجیدہ رخ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میٹنگ کے لیے امریکی وزیر خارجہ بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>محمد بن سلمان اور ولادیمیر زیلنسکی/ تصویر 'ایکس'</p></div>

محمد بن سلمان اور ولادیمیر زیلنسکی/ تصویر 'ایکس'

 

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ یہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد تیکھی بحث کے بعد زیلنسکی کا سعودی عرب دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ روس اور یوکرین جنگ کو لے کر امن معاہدہ پر یہاں بات چیت ہوگی۔ زیلنسکی اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان یہ ملاقات امن معاہدے کے لیے یوکرین کے افسروں اور سعرودی عرب-امریکی نمائندگان کے درمیان آج ہونے والی میٹنگ سے پہلے ہوئی۔

Published: undefined

محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کے بعد زیلنسکی نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات خوشگوار رہی۔ عالمی معاملوں اور یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے ان کے سنجیدہ رخ کے ہم شکر گزار ہیں۔ ہم نے دوطرفہ تعلقات سے لے کر آپسی تعاون بڑھانے تک کئی معاملوں پر بات چیت کی۔ میں مانتا ہوں کہ ولی عہد کی کوششوں کی وجہ سے حقیقی طور پر شانتی آ سکے گی۔ سعودی عرب ڈپلومیسی کا اہم پلیٹ فارم ہے اور ہم اس کی ستائش کرتے ہیں۔

Published: undefined

یوکرین کا نمائندہ وفد امریکہ کے ساتھ منگل کو ہونے والی اہم میٹنگ کے لیے جدہ میں رہے گا اور ہمیں اس سے اہم نتیجے ملنے کی امید ہے۔ اس بات چیت میں یوکرین کی حالت پوری طرح سے فیصلہ کن رہے گی۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے اور طویل مدتی امن لانے کے لیے ہماری سعودی ولی عہد کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جدہ میں ہونے والی میٹنگ کے لیے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بھی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یوکرین کی منشا کیا ہے تاکہ روس کے ساتھ امن قائم ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined