عالمی خبریں

کینیڈا پہنچے زیلنسکی، ٹرمپ سے ملاقات کے لیے جائیں گے امریکہ، یوکرین پر روس کے حملے جاری

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو کا فروری 2022 میں شروع کیے گئے حملے کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>زیلنسکی نے ہیلی فیکس میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کی</p><p><a href="https://x.com/ZelenskyyUa">@ZelenskyyUa</a></p></div>

زیلنسکی نے ہیلی فیکس میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کی

@ZelenskyyUa

 

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی ہفتے کے روز کینیڈا پہنچ گئے جہاں سے وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ہی روس نے یوکرین کی راجدھانی کیف پر تازہ ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے۔ بعد ازاں ہفتے کے روز روس نے دعویٰ کیا کہ اس نے فرنٹ لائن کے ساتھ مختلف مقامات پر یوکرین کے دو قصبوں پر قبضہ کر کے نئی زمینی پیشرفت کی ہے۔ اس موقع پر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو کا فروری 2022 میں شروع کیے گئے حملے کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

آج (اتوار) فلوریڈا میں ٹرمپ کے ساتھ اپنی طے شدہ بات چیت سے پہلے زیلنسکی نے ہیلی فیکس میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کی، جنھوں نے کہا کہ روس کے حالیہ حملے نے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ کارنی نے کہا کہ ہمارے پاس ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے شرائط موجود ہیں، لیکن اس کے لیے روس کی مرضی ضروری ہے اور ہم نے پوری رات جس بربریت کا مشاہدہ کیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کے ساتھ کھڑارہنا کتنا ضروری ہے۔

Published: undefined

میدان جنگ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے روس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے مشرقی یوکرین کے دو مزید شہروں میرنوگراڈ اور گلی پول پر قبضہ کر لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر کیف میں حکام اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتے تو ہم فوجی طریقوں سے درپیش تمام مسائل کو حل کریں گے۔

Published: undefined

دریں اثنا یوکرینی حکام نے بتایا کہ کیف کو نشانہ بناکر رات بھرہوئے ڈرون اور میزائلوں کے حملے میں دو افراد کی موت ہوگئی، درجنوں لوگ زخمی ہوگئے اور شدید سردی کے دوران علاقے کے 10 لاکھ سے زائد باشندوں کی بجلی اور ہیٹنگ بند ہوگئی۔  کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ حملے سے تقریباً 2,600 رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ 300 سے زیادہ اسکول، پری اسکول یا سماجی خدمات کی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

Published: undefined

اسی دوران زیلینسکی نے کہا کہ تقریباً 500 ڈرونز اور 40 میزائلوں نے راجدھانی اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے اور یوکرین کو مزید تکلیف پہنچانے کے لیے ہر موقع کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined