درجہ حرارت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
سال 2024 ختم ہونے کے مرحلے میں ہے اور نئی صبح کے ساتھ ہی 2025 دستک دینے والا ہے۔ وہیں 2025 میں موسم کی تبدیلی کے سلسلے میں عالمی موسم سائنس تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈبلیو ایم او نے انتباہ کیا ہے کہ 2024 کا ریکارڈ توڑنے والا درجہ حرارت اگلے سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس میں گرین ہاؤس گیسوں (جی ایچ جی) کی سطح اور زیادہ بڑھ جائے گی، جس سے مستقبل میں اور زیادہ گرمی پیدا ہوگی۔
ڈبلیو ایم او کے مطابق سال 2024 ریکارڈ پر سب سے گرم سال رہا ہے۔ وہیں 2025 کے لیے موسمی دفتر کو امید ہے کہ تین سب سے گرم سالوں میں سے ایک ہوگا۔ 2023 اور 2024 کی ہی طرح 2025 میں بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 24-2015 ریکارڈ پر سب سے گرم 10 سال ہوں گے، یہ حقیقی وقت میں آب و ہوا کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بربادی کے راستے سے نکلنا ہوگا۔ ہمارے پاس گنوانے کے لیے وقت نہیں ہے۔ 2025 میں کئی ممالک سے ہونے والے اخراج کو روکنا ہوگا اور محفوظ راستے کی طرف جانا ہوگا۔ ساتھ ہی رینیوایبل فیوچر کی حمایت کرنی ہوگی۔
Published: undefined
وہیں ڈبلیو ایم او کے جنرل سکریٹری سلیسٹو ساؤلو نے کہا ہے کہ میں نے جنرل سکریٹری بننے کے اپنے پہلے سال سے ہی لگاتار ماحولیات (کلائیمیٹ) کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیے ہیں۔ 2025 میں ڈبلیو ایم او کی 75ویں سالگرہ ہے، اس کے لیے ہمارا ابھی سے یہ پیغام ہے کہ اگر آپ ایک محفوظ سیارہ چاہتے ہیں تو آپ کو ابھی سے اس کے لیے ایکشن لینا ہوگا۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ لگاتار بڑھتا درجہ حرارت ہمیں کئی طرح کے قدم اٹھانے کی وارننگ دے رہا ہے۔ آب و ہوا تبدیلی کو لے کر ڈبلیو ایم او مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined