عالمی خبریں

حلف برداری کے بعد ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں ٹرمپ!

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنی دوسری مدت کار کے پہلے دن ہی ڈبلیو ایچ او سے الگ ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ان کی ٹرانزیشن ٹیم تیاری کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی

 

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی کامیابی سے پُرجوش ہیں۔ 20 جنوری کو جب وہ صدر عہدے کا حلف لیں گے تو کئی حیران کرنے والے فیصلے کر سکتے ہیں۔ اطلاع ہے کہ وہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سلسلے میں بھی کوئی بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنی دوسری مدت کار کے پہلے دن عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) سے الگ ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ان کی ٹرانزیشن ٹیم تیاری کر رہی ہے۔ واشنگٹن میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ پروفیسر لارینس گاسٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ڈبلیو ایچ او سے ہٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وہ شاید صدر کے طور پر اپنے پہلے ہی دن اس پر اپنی مہر لگا سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح ہو کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے شروعات سے ہی کچھ معاملوں کو لے کر اپنا نظریہ کھلے طور پر پیش کیا ہے، اس میں ایک معاملہ ڈبلیو ایچ او کا بھی ہے۔ ٹرمپ نے کئی مواقع پر ڈبلیو ایچ او کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیا ہے۔ کورونا دور میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ایک بار بھی اس سانحہ کے لیے چین کی تنقید نہیں کی۔ ایسے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت کار شروع کرنے کے پہلے دن ہی ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

حالانکہ نہ تو ڈونالڈ ٹرمپ نے اور نہ ہی ان کی ٹرانزیشن ٹیم کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ اگر امریکہ ڈبلیو ایچ او سے الگ ہوتا ہے تو یہ اس کی گلوبل ہیلتھ پالیسی کے لیے کافی بڑی تبدیلی ہوگی۔ ٹرمپ نے جو اپنی نئی ٹیم بنائی ہے، اسے لے کر کافی تنقید بھی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی جونیئر کو وزیر صحت بنایا ہے۔ رابرٹ کینیڈی کو ویکسین مخالف مانا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین سے جسم میں کئی دقتیں ہو جاتی ہیں۔

Published: undefined

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب امریکہ کے ڈبلیو ایچ او سے الگ ہونے کی بحث ہو رہی ہو، اس سے پہلے 2019 میں بھی جب ٹرمپ امریکہ کے صدر تھے، تب انہوں نے اس عالمی صحت تنظیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اس سلسلے میں عمل بھی شروع ہو چکا تھا لیکن 6 مہینے بعد ہی جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ کا فیصلہ پلٹ دیا۔ اب ٹرمپ دوبارہ اقتدار سنبھالنے جا رہے ہیں تو ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں کوئی اعلان کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined