عالمی خبریں

اداکارہ پرینکا چوپڑا سے پاکستانی خاتون ناراض کیوں

امریکی شہر لاس اینجیلس میں ایک پاکستانی خاتون نے ایک تقریب دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا کو پاکستان اور ہندوستان میں جنگی کشیدگی کے دوران ہمدوستانی فوج کی حمایت پر انہیں ’منافق‘ قرار دے ڈالا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اس واقعے کے بعد پرینکا چوپڑا کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ہفتے کے روز امریکی شہر لاس اینجیلس میں ایک تقریب میں ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پرینکا چوپڑا کو مخاطب کر کے کہا کہ '' میں جانتی ہوں کہ آپ منافق ہیں۔ آپ نے چھبیس فروری کو ٹوئٹ کیا 'جے ہند‘۔ آپ اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن ہیں اور آپ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کی حمایت کر رہی ہیں۔‘‘ عائشہ ملک کی جذباتی تنقید کے دوران منتظمین نے بیچ میں پڑ کر ان سے مائیک لے لیا۔

Published: undefined

پرینکا چوپڑا نے انہیں جواب میں کہا،'' میرے بہت سے دوست پاکستانی ہیں اور میں ہندوستانی ہوں۔ میں جنگ کو پسند نہیں کرتی لیکن میں محب وطن ہوں۔ میری معذرت چاہتی ہوں اگر میں نے اپنے چاہنے والوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔‘‘ پرینکا چوپڑا نے کہا کہ ”ہم سب کو بیچ کی راہ لے کر چلنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے بعد میں عائشہ ملک کو کہا کہ وہ چیخنا بند کریں اور اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں۔

Published: undefined

اس سارے معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ الجزیرہ سے منسلک صحافی ثنا سعید نے ٹوئٹ میں لکھا، ''پرینکا چوپڑا بہت غصے میں ہیں وہ اس لڑکی کو کہہ رہی ہیں کہ وہ مت چیخے اور اپنے آپ کو شرمندہ نہ کرے۔ اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کی حمایت کر رہی ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ میرے بہت سے پاکستانی دوست ہیں۔‘‘

Published: undefined

پاکستان میں انٹرنیٹ حقوق کے لیے کام کرنے والے اسامہ خیلجی نے ٹوئٹ میں لکھا،''یہ پرینکا چوپڑا کے مفاد میں ہے کہ وہ عوامیت پسندی اختیار کریں۔‘‘

Published: undefined

شاہ میر سنی نامی صارف نے ٹوئٹ میں لکھا،'' پرینکا چوپڑا کا جواب خطرناک ہے۔ ہالی ووڈ کو ان کو کام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ٹرمپ پر تنقید کریں اور ایسے اداکاروں کی حمایت کریں۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب ہندوستان میں پرینکا چوپڑا کے مداحوں نے اس اداکارہ کی حمایت میں ٹوئٹس کیں اور ان کا دفاع کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined