عالمی خبریں

کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی،’ایلفا‘، ’بیٹا‘، ’گاما‘ اور ’ڈیلٹا‘ باعث تشویش: عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ خطرناک ویرینٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنج سے بھرا ہوگا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

کورونا وبا کا خوف بدستور جاری ہےاور تیسری لہر کو لے کر طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلاؤ کا رجحان خطرناک ہے، اس وقت کورونا کے ویرینٹ ’ایلفا‘، ’بیٹا‘، ’گاما‘ اور ’ڈیلٹا‘ باعث تشویش ہیں۔

Published: undefined

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ خطرناک ویرینٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنج سے بھرا ہوگا۔

Published: undefined

دنیا ہلاکت خیز کورونا وائرس کی موذی وباء سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Published: undefined

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 93 لاکھ 18 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 لاکھ 76 ہزار 935 ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined