عالمی خبریں

کورونا وائرس: دنیا کی اکثریت کو خطرہ لاحق، 10 فیصد کے شکار ہونے کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آپریشنز کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ”ہمارے موجودہ انتہائی محتاط اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی آبادی کا تقریباً 10فیصد اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔"

مائیک ریان، تصویر سوشل میڈیا
مائیک ریان، تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے 'انتہائی محتاط اندازے‘ کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ تعداد موجودہ مصدقہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے۔ اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آپریشنز کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ”ہمارے موجودہ انتہائی محتاط اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی آبادی کا تقریباً 10فیصد اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔"

Published: undefined

ڈاکٹر ریان کا مزید کہنا تھا، ”یہ مختلف ملکوں میں مختلف ہوگا، شہروں اور گاؤں میں مختلف ہوگا، مختلف گروپوں میں الگ الگ ہو گا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ دنیا کی ایک بڑی اکثریت کے لیے اس کا خطرہ برقرار رہے گا۔" ان کا مزید کہنا تھا ”ہم ایک مشکل دور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ بیماری مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔“

Published: undefined

ڈاکٹر ریان نے ان خیالات کا اظہار کووڈ-19 پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے والی ڈبلیو ایچ او کی 34 رکنی ایگزیکیوٹیو بورڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بورڈ سے کہا کہ یہ وبا اب جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حصوں میں پھیل رہی ہے جبکہ یورپ کے کئی حصوں اور مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بھی اس وبا میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined