
کابل: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹریڈوس ادھانوم گھیبریسس پیر کو افغانستان کی راجدھانی کابل پہنچے اور ان کی وزیر اعظم ملا حسن اخوند، ان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور سرکاری افسران سمیت طالبان قیادت کے ساتھ میٹنگ ہونے کی امید ہے۔
ٹولو نیوز نے وزیر صحت واحد مجروح کے حوالے سے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کابل میں افسران کے ساتھ افغان صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی مدد میں کمی اور اسے پھر سے شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہونے کی امید ہے۔
ٹولو نیوز نے اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے ثقافتی کمیشن کے رکن احمد اللہ واثق کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر گھیبریسس وزیراعظم ملا حسن اخوند، نائب وزیراعظم ملا برادر اور نگران کابینہ کے قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی سے ملاقات کریں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔