عالمی خبریں

کورونا کو شکست فاش دینے کے لیے فٹ بال کی خاص تکنیک کا استعمال

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالروں نے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویڈیو بیداری مہم شروع کی ہے جس کے ذریعہ لوگوں سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ اہم مراحل پر عمل کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس بات کا اعتراف ڈبلیو ایچ او (عالمی صحت ادارہ) نے بھی کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی اس تیز رفتاری کو روکنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ادارہ کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے فٹ بال کی ایک خاص تکنیک کا سہارا لیے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہم کورونا وائرس کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پہلے کیس سے ایک لاکھ تک پہنچنے میں 67 دن لگے، پھر دوسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں مزید 11 دن لگے، لیکن پھر تیسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں صرف چار دن لگے۔ اس سے ظاہر ہے کہ معاملہ تیزی کے ساتھ پھیلا ہے۔ لیکن ہم مجبور نہیں ہیں۔ ہم اس وبا پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔" اس کے بعد ٹیڈروس نے کورونا کے خلاف لڑائی کو فٹ بال میچ سے جوڑا اور اس مہم کو نام دیا 'پاس دی میسج ٹو کک آؤٹ کورونا وائرس' یعنی کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پیغام پھیلائیں۔

Published: undefined

اس مہم کے تحت ڈبلیو ایچ او اور فیفا نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالروں کا استعمال کیا ہے۔ ان فٹ بالروں کی قیادت میں کورونا وائرس کے خلاف ایک نئی بیداری مہم شروع ہوئی ہے اور ایک ویڈیو تیار کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعہ دنیا بھر کے لوگوں سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ اہم مراحل پر عمل کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ یہ مراحل ہیں... ہاتھ دھونا، کھانسنے سے متعلق اخلاقیات، چہرے کو چھونے سے بچنا، جسمانی دوری اور اگر بیمار محسوس کر رہے ہیں تو گھر میں رہنا۔ اس ویڈیو کو 13 زبانوں میں تیار کیا گیا ہے جس میں 28 کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سابق ہندوستانی کپتان چھیتری، ارجنٹائنا کے سپر اسٹار لیونل میسی کے علاوہ فلپ لاہم، ایکر کیسیلاس اور کالسے پیول جیسے عالمی کپ فاتح کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او ہیڈکوارٹر سے اس مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ "فیفا اور اس کے سربراہ جیانّی انفینٹنو شروع سے ہی اس وبا کے خلاف پیغام عام کرنے میں سرگرم رہے ہیں اور اسی کے تحت یہ کوشش بھی کی گئی ہے۔" ساتھ ہی کہا کہ "فٹ بال کو صرف ڈیفنڈ کر کے نہیں جیتا جا سکتا ہے بلکہ اٹیک بھی کرنا ہوگا۔" انفینٹنو نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔ فیفا نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر یہ کام کیا ہے کیونکہ صحت سب سے پہلے ہے۔ میں دنیا بھر کے فٹ بال طبقہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مہم کو آگے بڑھانے اور پیغام کو مشتہر کرنے میں ہمارا تعاون کریں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined