عالمی خبریں

نئے امریکی صدر کی تنخواہ کتنی ہوگی اور انہیں کیا کیا سہولیات ملیں گی؟

امریکی صدر کو حاصل مراعات صرف ایک بہت بڑی تنخواہ تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ وہ دوران صدارت ایوان صدر میں رہائش اختیار کرنے کے حق دار بن جاتے ہیں۔

نئے امریکی صدر کو اور کیا کیا ملے گا؟
نئے امریکی صدر کو اور کیا کیا ملے گا؟ 

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن اب وائٹ ہائوس کے نئے مہمان بنیں گے۔ ایک امریکی صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو نہ صرف یہ کہ دنیا کے سب سے بڑے ملک پر حکمرانی کرنے اور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کا کمانڈر ان چیف بننے کا موقع ملے گا بلکہ وہ بھاری تنخواہ، وائٹ ہاوس میں فلم بینی کے لیے ایک سینما اور سپا سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

Published: undefined

"بزنس انسائیڈر" ویب سائٹ کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ہر نئے صدر کو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ سنہ 2001 میں کانگرس کی طرف سے تنخواہ میں اضافہ اور ترمیم کے بعد امریکی صدر کو سالانہ دو لاکھ کے بجائے 4 لاکھ ڈالر تنخواہ ملتی ہے۔ انہیں تفریح کے لیے 19 ہزار ڈالر کا الاؤنس بھی مل جاتا ہے۔ اگرچہ صدارتی تنخواہ ٹیکس سے مشروط ہے لیکن دوسرے بونس امریکی ٹیکس قانون کے مطابق نہیں ہیں۔

Published: undefined

امریکی صدر کو حاصل مراعات صرف ایک بہت بڑی تنخواہ تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ وہ دوران صدارت ایوان صدر میں رہائش اختیار کرنے کے حق دار بن جاتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں 1792 سے صدور آباد ہیں۔ یہ چھ منزل اور 132 کمروں پر مشتمل ہے عمارت جس میں بولنگ ایلی، چاکلیٹ شاپ، مکمل طور سے لیس فٹنس سنٹر، ایک ٹینس کورٹ، باسکٹ بال، ایک سوئمنگ پول کے علاوہ مکمل سنیما ہال ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے ڈیزائن اور سجاوٹ میں تبدیلی کے ایک لاکھ ڈالر حاصل کرنے کے بھی حقدار ہیں۔ جبکہ سابق صدر بارک اوباما نے یہ رقم لینے سے انکار کر دیا اور اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس کی دیکھ بھال کرنے پر اصرار کیا۔ موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے فرنیچر اور دفتری سامان خریدنے میں تقریبا $ 1.75 ملین ڈالر خرچ کیے۔

Published: undefined

وہائٹ ہاؤس میں اپنے قیام کے دوران صد ماہر شیف حضرات کے ہاتھوں تیار کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوتا ہے جو صدر اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی لذیذ پکوان تیار کرتے ہیں۔ کام سے تھکاوٹ کی صورت میں صدر میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ کنٹری ریسارٹ جا سکتے ہیں اور آرام کر سکتے ہیں۔ یہ تفریح گاہ ایک جمنازیم، سوئمنگ پول اور رن وے سے پوری طرح لیس ہے۔

Published: undefined

صدر کا بوئنگ 747-200B بہت ایڈوانس طیارہ ہے۔ 4000 مربع فٹ طیارے میں ایک میڈیکل آپریٹنگ روم اور صدر کے لئے نجی نشتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں خالی نشتیں اور عملے کے لیے نشتیں جو ایک وقت میں 100 افراد کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔ ہوائی جہاز کے لیے ایک آپریٹنگ گھنٹے کی لاگت تقریباً 200 ہزار ڈالر ہے۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس میں صدر کی خدمت کے لیے ایک ڈاکٹر مقرر ہوتا ہے۔ صدارتی طبی عملہ ہر وقت ان کے ساتھ رہتا ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں معائنہ کے کمرے، طبی سامان اور فوجی ڈاکٹروں کا اپنا کلینک ہے۔ مدت صدارت ختم ہونے کے بعد امریکی صدر کو سالانہ تقریباً دو لاکھ ڈالر کی پنشن ملتی ہے۔ وہ نجی دفتر قائم کرنے اور ملازمین اور کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مزید رقم کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined