نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا دلچسپ ریکارڈ، کم عمر ترین سینیٹر، بزرگ ترین صدر

جو بائیڈن نے 77 سال کی عمر میں صدر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے، وہ 6 مرتبہ سینیٹر رہ چکے ہیں اور اب انہوں نے امریکہ کے رخصت پزیر صدر ڈونلڈ ٹرپ کو ہرا کر ملک کے 46 ویں صدر بننے کا شرف حاصل کر لیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن / Getty Images
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ کی سیاست میں تقریباً پانچ عشروں سے فعال جو بائیڈن نے 77 سال کی عمر میں صدر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ بائیڈن 6 مرتبہ سینیٹر رہ چکے ہیں اور اب انہوں نے امریکہ کے رخصت پزیر صدر ڈونلڈ ٹرپ کو ہرا کر ملک کے 46 ویں صدر بننے کا شرف حاصل کر لیا۔ جو بائیڈن نے عمر کے لحاظ سے ایک دلچسپ ریکاڈ بھی قائم کیا ہے۔ امریکہ کی تایخ کے کم عمر ترین سینیٹر منتخب ہونے والے جو بائیڈن اب ملک کے بزرگ ترین صدر ہونے کا بھی شرف حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بائیڈن نے 1972 میں حیران کن انداز میں ریاست ڈیلاویئر سے سینیٹ کا الیکشن جیت کر محض 29 سال کی عمر میں قومی سطح پر اپنی آمد کا اعلان کیا۔ صدر بننے کا خواب دل میں سنجوئے ڈیلایئر سے آنے والے قدآور لیڈر بائیڈن کو سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب وہ ساؤتھ کیرولائنا کیہ ڈیموکریٹک پارٹی پرائمری میں 29 فروری کو اپنے تمام حریفوں کو پست کر کے صدارتی امیدوار بننے میں کامیاب رہے۔


واشنگٹن میں پانچ عشروں تک وقت گزارنے والے بائیڈن امریکی عوام کے لئے ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں کیونکہ وہ دو بار امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے بارک اوبامہ کے دور اقتدار میں نائب صدر رہ چکے ہیں۔ اب 74 سالہ ٹرمپ کو ہراکر وائٹ ہاؤس میں جگہ پانے والے بائیڈن امریکہ کی تاریخ میں اب تک کے بزرگ ترین صدر بن گئے ہیں۔

تاحال مقبول بارک اوباما سے وابستگی اور دنیا کے بہت سے راہنماؤں سے، جن سے وہ سابقہ باس کی ہدایات پر ملے ( وہ لوگوں کو وقتاً فوقتاً یاد دلاتے رہتے ہیں: ’میں ان سب کو جانتا ہوں‘)، معاملہ بندی کے حوالے سے اچھی شہرت پر ان کی انتخابی مہم کھڑی ہے۔ تفرقہ انگیز عہد میں وہ اعتدال کی سیاست کے قائل ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی، نسل پرستانہ امتیاز اور طالب علموں کے قرضے پر ریلیف کے لیے وہ ہنگامی اقدامات کے عزائم کا اظہار کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 08 Nov 2020, 11:11 AM