عالمی خبریں

یوکرین: جب رومانیا کے میئر نے سندھیا سے کہا ’بچوں کے کھانے اور رہنے کا بندوبست ہم نے کیا ہے، آپ نے نہیں‘

شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رومانیہ کے میئر سندھیا کو ٹوکتے ہوئے یاد دلا رہے ہیں کہ ہم نے ہندوستانی طلبا کو کھانے اور رہنے کا انتظام کیا تھا، آپ نے نہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا NJ

مودی حکومت کے 4 وزرء یوکرین سے ملحق ممالک میں موجود ہیں اور ہندوستانی طلبا کو واپس بھیجنے کے لیے مبینہ طور پر انتظام کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جیوترادتیہ سندھیا ہندوستانی طلبا سے بات کر رہے ہیں۔ لیکن اسی دوران وہاں موجود رومانیہ کے میئر انھیں ٹوکتے ہوئے یاد دلاتے ہیں کہ ان طلبا کے رہنے اور کھانے کا انتظام ہم نے کیا ہے، آپ نے نہیں۔ آپ صرف اپنی بات کیجیے۔ اس پر سندھیا تھوڑا سبکی محسوس کرتے ہیں اور پھر چڑچڑا کر بولتے ہیں کہ ’’میں کیا بولوں گا یہ میں طے کروں گا۔‘‘ اس جواب پر میئر پھر بولتے ہیں کہ ’’آپ اپنی بات کیجیے۔‘‘ رومانیہ کے میئر کی بات پر ہندوستانی طلبا تالی بجا کر ان کی بات کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس بات چیت کے دوران سندھیا تھوڑا عجیب محسوس کرتے ہیں، اور پھر اپنی جھینپ مٹانے کے لیے آخر میں کہتے ہیں ’’میں آن ریکارڈ رومانیہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے طلبا کی مدد کی۔‘‘ اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ جس طرح سندھیا نے تکبر میں رومانیہ کے افسر سے بات کی ہے، اس سے بچوں کو آگے مدد ملنے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے ہندوستان لوٹے طلبا سے بات کی۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ سرحد پار کرنے کے بعد تو وہ ہندوستان آنے کی کوئی بھی فلائٹ خود ہی پکڑ سکتے ہیں۔ اس طالبہ نے کہا کہ ہندوستان جانے کا ٹکٹ تو محض 30 ہزار کا ہے، اگر ہمارے والدین لاکھوں روپے خرچ کر پڑھنے کو بھیج سکتے ہیں تو اس ٹکٹ کا خرچ بھی اٹھا لیتے۔ اس نے کہا کہ اگر ہمیں جنگی علاقے سے نکالنے میں مدد ملتی تو کوئی بات تھی۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرین سے لوٹے طلبا ہی بی جے پی حکومت کی پی آر مشینری کی قلعی کھول رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک ہندوستانی طالب علم کہہ رہا ہے کہ ’’اب وزیر ہمیں پھول دے رہے ہیں۔ لیکن جب ضرورت تھی تو حکومت نے مدد نہیں کی۔ اگر صحیح سے مدد کی ہوتی تو اب پھول دینے کی نمائش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined