عالمی خبریں

رجسٹریشن کے بعد ایس ایم ایس سے دی جاتی رہے گی ٹیکہ کاری سے متعلق معلومات

کورونا وائرس کے ٹیکے کے لئے رجسٹریشن کے بعد ہر شخص کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کرکے ٹیکہ کاری سے متعلق ساری معلومات دی جائیں گی

دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کورونا وائرس کے ٹیکے کے لئے رجسٹریشن کے بعد ہر شخص کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کرکے ٹیکہ کاری سے متعلق ساری معلومات دی جائیں گی۔

Published: undefined

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو دہرایا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کرانے والے سبھی لوگوں کو ٹیکہ کاری سے متعلق سبھی معلومات ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جاتی رہیں گی۔

Published: undefined

ہر شخص کو رجسٹریشن کے بعد اس کی تصدیق کے لئے پہلا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ دوسرا ایس ایم ایس ٹیکہ کاری کی تاریخ، وقت اور مقام کی معلومات فراہم کرائے گا۔ تیسرا ایس ایم ایس ویکسین لگائےجانے اور ٹیکہ کاری کی اگلی تاریخ کی اطلاع دے گا۔ چوتھا ایس ایم ایس ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز لینے کے بعد موصول ہوگا اور اسی میں ڈیجیٹل تصدیق کا لنک بھی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined