عالمی خبریں

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پر ٹرمپ کے بیان سے امریکی شیئر بازار میں کھلبلی، 1000 پوائنٹس کی گراوٹ

ڈونالڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل پر نشانہ سادھتے ہوئے ان کے متبادل پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو سینٹرل بینک کی خود مختاری خطرے میں پڑتی نظر آ رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ڈونالڈ ٹرمپ نے جب سے امریکہ میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے انہوں نے اپنے فیصلوں اور بیانوں سے پوری دنیا میں ہلچل سی پیدا کر دی ہے۔ ٹرمپ کی مسلسل کارروائیوں اور پابندیوں سے کئی ملکوں میں امریکہ کے تئیں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ یہی نہیں امریکی صدر کو اپنے ملک میں بھی لوگوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے جس سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ دراصل انہوں نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل پر نشانہ سادھتے ہوئے ان کے متبادل پر غور کرنے کی بات کہہ دی ہے۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کے اقتصادی صلاح کار کیون ہیسٹ نے کہا کہ ٹرمپ پاویل کو ہٹانے کے لیے متبادل پر غور کر سکتے ہیں۔ فیڈریل ریزو کے چیئرمین پر آئے اس بیان کے بعد یو ایس اسٹارک مارکیٹ میں بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو لگ رہا ہے کہ ٹرمپ کے اس طرح کے بیان سے سینٹرل بینک کی خود مختاری خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ پہلے ہی جنگ کے خدشہ کے پیش نظر بازار میں دباؤ ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد ’ڈا جونس انڈسٹریل ایوریج‘ میں 1053 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی اور یہ 38089.14 پر پہنچ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 145 اور Nasdaq میں 499 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

سوئس کوٹ بینک کے تجزیہ کار ایپیک اوجکارڈیسکایا نے اس سلسلے میں کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاویل کو نکالا جا سکتا ہے۔ حالانکہ ٹرمپ کے پاس وہ اختیار نہیں ہے لیکن بازار اس سے غیر مستحکم ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

وہیں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے اشارے سے یپر کو تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروٹ وعدہ جمعرات کو 3.2 فیصد کی سبقت کے ساتھ بند ہونے کے بعد 1230 جی ایم ٹی تک 1.54 ڈالر یا 2.3 فیصد گراوٹ کے ساتھ 66.42 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڑ 1.58 ڈالر یا 2.4 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 63.10 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined