عالمی خبریں

ٹرمپ نے دی خوشخبری، امریکہ نے تیار کیا ’کورونا وائرس‘ کا ویکسین!

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ہم ویکسین بنانے کے عمل پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے اس کے پہلے مرحلہ کا کام مکمل کر لیا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور یہ تعداد لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 850 سے زائد افراد پوری دنیا میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس درمیان امریکہ سے ایک اچھی خبر سامنے آ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کا ویکسین بنا لیا گیا ہے اور اس کا تجربہ انسانوں پر بھی کیا گیا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس تجربہ کے بعد کورونا کے علاج سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ خوشخبری دنیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم ویکسین بنانے کے عمل پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے اس کے پہلے مرحلہ کا کام مکمل کر لیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’اس ویکسین کو ہم نے انسانوں پر تجربہ کر کے دیکھا ہے۔ اس کے اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ یہ تاریخ میں سب سے تیز ’ویکسین ڈیولپمنٹ‘ کی مثال ہے اور جلد ہی ہمیں کورونا کے خلاف اچھے ریزلٹ دیکھنے کو ملیں گے۔‘‘

Published: undefined

مارکیٹ میں کساد بازاری کے ماحول کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کے بعد یہ سستی بہت جلد دور ہوگی اور بازار نئی اونچائیوں کو چھوئے گا۔ حالانکہ انھوں نے فی الحال امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ 10 سے زیادہ لوگ ایک ساتھ کسی جگہ پر جمع نہ ہوں اور باہر کا کھانا چھوڑ کر گھر پر ہی کھانے کو ترجیح دیں۔ قابل ذکر ہے کہ نیو یارک میں ہوٹلوں نے ’ڈاؤن اِن‘ سہولت کو بند کر دیا ہے اور صرف ’ٹیک اَوے‘ سہولت کے تحت لوگوں کو کھانا دے رہے ہیں۔ گویا کہ ہوٹلوں کے اندر بیٹھ کر لوگ نہیں کھا سکتے بلکہ خرید کر اسے کسی دوسری جگہ لے جا کر کھا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined