عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں ’اسلاموفوفیا‘ کے خلاف قرارداد منظور

اسلام سے خوف یا اسلاموفوبیا کی وجہ سے عالمی امن کو لاحق خطرات کے خلاف تنبیہ کرتے ہوئے یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان اور ترکی کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کردہ ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یہ قرارداد بنیادی طور پر ترکی کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور پاکستان اس کا شریک پیش کنندہ ملک تھا۔ اس پر رائے شماری منگل دو اپریل کی شام نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہوئی اور کسی بھی رکن ملک نے اس کی مخالفت نہ کی۔

Published: undefined

اس قرارداد میں ایک مذہب کے طور پر بین الاقوامی سطح پر اسلام کے خلاف پائے جانے والے خوف یا اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ اس وقت عالمی برادری کو اس رجحان کی وجہ سے جو خطرات لاحق ہیں، ان کا سدباب کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اس قرارداد میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی دو مساجد پر سفید فام نسلی برتری کی سوچ کے حامل ایک آسٹریلوی حملہ آور کی طرف سے کیے گئے اور پچاس مسلمانوں کی موت کی وجہ بننے والے دہشت گردانہ حملوں کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

قرارداد کی دستاویز میں کہا گیا تھا کہ اسلاموفوبیا کی اسی سوچ کی بنیاد پر ایک مذہب کے طور پر اسلام اور اس مذہب کے پیروکار انسانوں کے طور پر مسلمانوں پر مختلف معاشروں میں جو حملے کیے جا رہے ہیں، ان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جانا چاہیے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے قرارداد کی منظوری کے بعد جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے مسلح اور ہلاکت خیز حملے ان انتہائی قوم پسندانہ اور عوامیت پسندانہ نظریات کی عکاسی کرتے ہیں، جو مغربی دنیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں پاکستان کے ہمسائے میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

Published: undefined

ملیحہ لودھی نے بھارت کی طرف بین السطور میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے سب سے بڑے ملک اور پاکستان کی ہمسایہ ریاست میں ہندتوا کے جس نظریے کی ترویج جاری ہے، وہ ’’منافقت، عدم برداشت، مردم بیزاری اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا‘ دے رہا ہے۔

Published: undefined

عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا، ’’اس قرارداد کی متفقہ منظوری اس موقف کی تصدیق بھی ہے کہ اقوام عالم نسل پرستانہ اور مذہبی منافرت کی بنیاد پر پھیلائی جانے والی اس سوچ کے خلاف مل کر کھڑا ہونے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

قرارداد پر رائے شماری سے قبل ترک وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو نے اس دستاویز کو جنرل اسمبلی میں متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ اسلاموفوبیا کی صورت میں نفرت کے جس سلسلے کو ہوا دی جا رہی ہے، عالمی برادری کو مل کر اس کے خلاف کھڑا ہونا اور اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Published: undefined

اس موقع پر کرائسٹ چرچ کے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے چار درجن سے زائد مسلمانوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔

Published: undefined

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے پچاس ملسمانوں میں کئی ممالک کے شہری شامل تھے، جن میں سے نو پاکستانی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined